• صارفین کی تعداد :
  • 1694
  • 5/23/2009
  • تاريخ :

قرآن مجيد كی بے حرمتی پر يونان كے مسلمانوں كا احتجاج

یونان

يونانی پوليس اہلكار كی طرف سے قرآن مجيد كے ايك نسخے كو پھاڑنے پر يونان كے دارالحكومت "ايتھنز" میں ۲۱ مئی ۲۰۰۹ء كو مسلمانوں نے مظاہرہ كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " العربیہ رائٹرز" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يونان میں مسلمان رہنما" نعيم الغندور" نے كہا ہے كہ چند روز پہلے يونان میں مسلمانوں كے ايك ريسٹورنٹ میں ايك پوليس اہل كار نے سرعام قرآن مجيد كے ايك نسخے كو پھاڑ كر اپنے پاؤں كے نيچے روندا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس اقدام كی وجہ سے يونان كے مسلمانوں میں غم وغصے كی لہر دوڑ گئی ہے۔ قرآن مجيد كی اس بے حرمتی پر مسلمان "ايتھنز" كی سڑكوں پر نكل آئے ہیں۔ يونانی پوليس كی طرف سے بھی اعلان كيا گيا ہے كہ وہ اس واقعے كی تحقيقات كر رہی ہے اور اس واقعے میں ملوث پوليس اہل كار كے خلاف قانوی كاروائی كرتے ہوئے اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

 

iqna.ir