• صارفین کی تعداد :
  • 1531
  • 12/6/2008
  • تاريخ :

اتحاد کی حفاظت اور دشمن سے مقابلے کےلئے حزب اللہ کے پاس اسلحہ ہونا ضروری ہے : شیخ یزبک

حزب الله

بعثہ لبنان کے مدیر اور لبنانی حجاج کے امیر نے مکہ مکرمہ میں تقریب مذاہب کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اتحاد کی حفاظت اور دشمن سے مقابلے کے لئے واجب ہے کہ حزب اللہ کے پاس اسلحہ ہو اور ان سے دشمن کے سینے کو ہدف بنایا جائے تاکہ مسلمانوں کی عزت ،کرامت محفوظ رہے۔ حزب اللہ کے اسلحے کو جو بھی خطرہ لاحق ہوگا وہ مقاومت کے کمزورہونے کا سبب بنے گا ۔

 

انھوں نے فرمایا: سن ۲۰۰۶ میں امریکہ اور اسرائیل نے چاہا کہ مقاومت کو نابود کردیں اور اسلامی معاشرے میں اتحاد کی امید کا چراغ خاموش کردیں لیکن خدا کے فضل سے حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دے کر مسلمانوں کے دلوں میں اپنا مقام بنا لیا اور اتحاد کا راستہ ہموار کر دیا ۔

 

شیخ یزبک نے حزب اللہ کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عربی ممالک کو خطاب کرکے فرمایا: کہاں ہیں وہ لوگ جو اسلام سے دفاع کا دم بھرتےہیں اور وحدت و اتحاد کے نعرے لگاتے ہیں ۔

 

بعثہ لبنان کے رئیس نے مسلمانوں کی عزت کو اتحاد پر مبنی بتاتے ہوئے فرمایا:دشمنوں نے اس اتحاد کو ختم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی لیکن خداوند عالم نے ان کے تمام مکر و حیلے کو ناکام کر دیا ۔

آخر میں انھوں نے غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کی اپیل کی ۔

 

اس پروگرام کا انعقاد مجمع تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے کیا گیا تھا اس پروگرام کے دوران مجمع کے رئیس مولوی اسحٰق مدنی نے بھی تقریر کی اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی برقراری کو اس مجمع کی تشکیل کا اہم مقصد بتایا ۔


متعلقہ تحریریں:

 امریکہ کی تسلط پسندی کا خاتمہ

 حزب اللہ اپنی قوت کو بچائے