• صارفین کی تعداد :
  • 2301
  • 9/21/2008
  • تاريخ :

اسلام آباد میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل خالی  

اسلام آباد میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل خالی

پاکستان کے دارالحکو مت اسلام آباد میں موجود تمام فائیو اسٹار ہوٹل خالی کرالیے گئے ہیں، جبکہ ریڈ زون میں کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ادهرامریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اسکا اسلام آباد میں موجود اپنے سفارتی عملے سے مسلسل رابطہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا کوئی سفارتکار حملے کے وقت ہوٹل میں موجود نہیں تھا۔برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ ملی بینڈنے بهی کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد انکی حکومت کا اسلام آباد میں متعین ہائی کمیش سے رابطہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اسکا اسلام آباد میں موجود اپنے سفارتی عملے سے مسلسل رابطہ ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے میں ذرائع کے مطابق ڈنمارک، لیبیا، لبنان اور امریکا کے شہری زخمی ہوئے ہیں،ادھر پاکستان میں متعین سعودی سفیر نے کہا ہے کہ انکے پانچ شہری زخمی ہوئے ہیں۔