• صارفین کی تعداد :
  • 2229
  • 9/9/2008
  • تاريخ :

اسرائیل ملت لبنان کا دشمن ہے ، نصراللہ     

جنرل سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ اسرائیل لبنانی قوم کا دشمن ہے ۔سیدحسن نصراللہ نے اسلا می حمہوریہ ایران کے ريڈیواورٹیلی ویژن کواپنے خصوصی انٹرویومیں کہا کہ سب لوگ اچھی طرح یہ بات سمجھتے ہیں کہ صیہونی دشمن کےمقابلے میں مزاحمت ضروری ہے اور اسی وجہ سے پوری قوم بلاتفریق مذھب وملت اورسیاسیی دھڑے بندیوں سے بالا تر ہوکر  حزب اللہ کی حامی ہے حزب اللہ لبنان کےسکریٹری جنرل  سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کی آمادگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم  لاجسٹکس، اورمنصوبہ بندی کے اعتبارسے بھی اور دیگر جنگي ضروریات، منجملہ مجاھدین کی مکمل آمادگی کے لحاظ سے بھی بلند  حوصلوں کےساتھ پوری طرح سے آمادہ ہيں ۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ہماری سرحدوں سے ملی ہوئي ہے اور مغرب بھی اس کی بھرپورمالی اور فوجی مدد کرتا ہےلھذا ہمیں ہمیشہ آمادہ رہنا چاہیے۔سید حسن نصراللہ نے لبنان کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کی صیہونی حکومت  کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ جب تک صیہونی حکومت اپنے  جارحانہ اقدامات جاری رکھے گی اور ہماری سرزمین نیز پانی پر اس کی لالچ بھری نظرین جمی رہیں گي علاقے میں پائدارامن قائم نہیں ہوسکتا۔ بلکہ یہاں ہمیشہ جنگ و خونریزی جاری رہے گي۔سید حسن نصراللہ نے سن دوہزار چھے میں تینتیس روزہ جنگ میں اسرائيل کی ذلت آمیزشکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ ممکنہ جنگ کا انحصار بہت سی چیزوں پرہوگا جنمیں شام کےساتھ صیہونی حکومت کی بالواسطہ گفتگو، فلسطین اوربالخصوص غزہ پٹی کی صورتحال ،علاقے کی صورتحال یہانتک کہ روس جارجیاجنگ بھی شامل ہے ۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے امریکہ کےمقابلے میں  ڈرنےوالے بعض سیاسی گروہوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برسوں کا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ امریکہ طاقت رکھنے کے باوجود بھی اپنے تمام مقاصد حاصل نہیں کرسکتا ،انہوں نے کہا امام خمینی کی قیادت میں کامیاب ہونےوالا انقلاب اس کی ایک مثال ہے ۔سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم عنقریب علاقے اور خاص طورسے لبنان میں امریکہ کی ناکامیوں کا مشاھدہ کریں گے ۔