• صارفین کی تعداد :
  • 1435
  • 1/13/2008
  • تاريخ :

لاریجانی: ایٹمی حقوق کی حفاظت کے لئے پورا ملک تیار ہےایران...

 

لاریجانی

لاریجانی : ایٹمی حقوق کی حفاظت کے لئے پورا ملک تیار ہےایران کے اعلی مذاکرات کار اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی نے پاکستانی سینٹ کی خارجہ کمیٹی کے چئرمین مشاہد حسین سید کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے قوانین کے دائرے میں رہ کر اپنے ایٹمی پروگرام کو پرامن مقاصد کے لئے فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں اگر چہ این پی ٹی کے قوانین کا اچھے طریقے سے نفاذ نہیں ہوپا رہا ہے لیکن اگر ان کا نفاذ صحیح طرح سے ہو تو این پی ٹی معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہے واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک وفد نے آج مشاہد حسین سید کی قیادت میں لاریجانی سے ملاقات کی اس ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور پارلیمانی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیاعلی لاریجانی نے ایران کے ایٹمی معاملے پر واضح موقف اختیار کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے،اور آئی اے ای اے کے انسپکٹرز ایران میں موجود ہیں اس موقع پرسینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی  کہا کہ ایران کو اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا حق حاصل ہے اور پاکستان ایران کے اس حق کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور اس معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرن پر یقین رکھتا ہے