• صارفین کی تعداد :
  • 2020
  • 9/1/2008
  • تاريخ :

آیت اللہ امامی کاشانی :اسلامی مذاہب سامراجی...

 

آیت الله امامی کاشانی

آیت اللہ امامی کاشانی :اسلامی مذاہب سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے مقابلے میں متحد ہوجائیں تہران میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی نے علماء اسلام پر زوردیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی صفوں اور اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اسلام دشمن عناصر کو مسلمانوں کی صفوں میں اختلافات ڈالنے کی اجازت نہ دیں  امامی کاشانی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاملے میں مذاکرات جاری رکھنے کے لۓ تیار ہے لیکن ایٹمی انرجی کے حصول کے لۓ اپنے حق سے دسبردار نہیں ہو گا انھوں نے ایران کے پرامن ایٹمی کے پروگرام کےخلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی مذمت کرتے ہوۓ تاکید کی کہ تہران نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ ہمیشہ ہی مثبت تعاون کیا ہےاور ایٹمی معاملے میں مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی کے ساتھ ہی پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا امامی کاشانی نے کہا جو لوگ ایران کی پر امن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں عالمی سطح پر جھوٹے دعوے کر رہے ہیں وہ خود ایٹمی ہتھیار رکھ کر انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں انھوں نے عراق کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عراق میں پیش آنے والی مشکلات سے نجات پانے کے لئے وہاں شیعہ اور سنی اختلافات ڈالنے کی مذموم کوشش کررہا ہے جس کو عراقی عواق ہوشیاری کے ساتھ ناکام بنادیں گے مبصرین کا کہنا ہے کہ صدام اور امریکی جرائم میں ایک نمایاں فرق یہ ہے کہ صدام کے جرائم کے خلاف کسی کو بولنے کی اجازت نہیں تھی اور امریکی جرائم کے خلاف لوگ آواز اٹھا رہے ہیں جبکہ صدام بھی امریکہ کا ایک ایجنٹ ہی تھا جو اپنے آقا کے ہاتھوں نافرمانی کی سزا پا رہا ہے