• صارفین کی تعداد :
  • 1863
  • 5/7/2015
  • تاريخ :

سعودی عرب کا یمن پر حملہ اور میڈیا

سعودی عرب کا یمن پر حملہ اور میڈیا


اس جنگ میں جہاں بہت سارے ٹی وی چینل مادی فوائد اور شہرت کے لیۓ باطل قوّتوں کے ہاتھ میں کھلونہ بنے ہوۓ ہیں وہیں بہت سارے ایسے بھی ٹی وی چینل ہیں جو حق کا  ساتھ دے رہے ہیں ۔ ایسے حالات میں حق کے پرستاروں کے لیۓ بہت ضروری ہے کہ وہ طاغوتی طاقتوں کے خلاف مظلوم قوموں کا سہارا بنیں ۔
العالم نیوز چینل نے گذشتہ برسوں میں علاقے کے واقعات کو کوریج دینے میں نہایت ہی اہم کردار ادا کیا ہے اور زمینی حقائق پر مبنی رپورٹیں اور خبریں  پیش کی ہیں۔ اسی سچائي اور شفافیت کی وجہ سے العالم کو علاقے میں مقبولیت حاصل ہوچکی ہے۔ یہ ایسے حالات میں ہے کہ  مغربی میڈیا علاقے میں اہم واقعات جیسے صیہونی حکومت کے حملوں یا شام کے حالات کو مکمل طرح سے سنسر کردیتے ہیں اور عرب ذرایع ابلاغ جیسے العربیہ اور الجزیرہ بھی پسماندہ عرب حکومتوں اور مغرب کے پٹھو ہونے کی وجہ سے سچائي کے بالکل برعکس رپورٹیں پیش کرتے ہیں۔ العالم نے ہمیشہ حق و حقیقت کا ساتھ دیا ہے اور اسی اصول کے مطابق لبنان پر تینتیس روزہ صیہونی جارحیت اور غزہ و شام کی جنگوں میں نیز شام کے لئے دنیا بھر سے بھیجے جانے والے دہشتگردوں اور انکی انسانیت سوز کاروائيوں نیز بحرین کے انقلاب کے واقعات اور سعودی عرب کے داخلی مسائل کے بارے میں نہایت ہی کامیاب کارکردگي پیش کی ہے جس سے مخاطبین کو العالم پر یقین اور اعتماد ہوگیا ہے۔ یاد رہے مغربی اور عرب ملکوں کے ذرایع ابلاغ نے حالیہ برسوں میں یمن کے حالات کو نظر انداز کرکے ان پر خاموشی اختیار کررکھی تھی۔ لیکن العالم نے اپنے صحافیوں اور رپورٹوں سے اس ملک کے حالات کو کوریج دینے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ، العالم کی اسی حقیقت پسندی کی وجہ سے مختلف ملکوں میں اس کے دفاتر بند کردئے جاتے ہیں اور اس کے صحافیوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ العالم کے ڈائرکٹر کے مطابق مختلف ملکوں میں جیسے اردن، مصر، مراکش، متحدہ عرب امارات اور یمن میں العالم  کے لئے خاص قوانین وضع کئے جاتے ہیں جبکہ صحافیوں کی مقامی اور عالمی تنظیموں میں یکسان طور پر صحافیوں کے حقوق کا احترام کرنے پر تاکید کی گئي ہے۔ واضح رہے العالم کی حق پرستی اور پیشہ ورانہ کارکردگي سے پسماندہ عرب ممالک اور تکفیری حلقے غصے میں ہیں کیونکہ وہی علاقے میں بحرانوں اور تشدد کا بنیادی سبب ہیں ۔

 

 شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
 

متعلقہ تحریریں:

 عراقی معاملات میں امریکی خیانت

شہر تکریت کی آزادی پر مبارک باد