• صارفین کی تعداد :
  • 3237
  • 11/5/2013
  • تاريخ :

امام مہدي (عج) قرآن کي روشني ميں

امام مہدی (عج) قرآن کی روشنی میں

کچھ لوگ کہتے ہيں کہ مہدي وہي عيسي بن مريم ہيں اور قرآن ميں ايسا کوئي اشارہ نہيں ہے کہ جو آرہے ہيں وہ مہدي منتظر ہيں---

ان حضرات کي شبہے کا جواب يہ ہے کہ نجات دہندہ کے آنے کا بيان بہت سي قرآني آيات ميں موجود ہے مثلا سورہ قصص کي پانچويں آيت ميں ارشاد باري تعالي ہے:

{وَنُرِيدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ}- (1)

اور ہم نے ارادہ کيا کہ ان ضعيف اور ماتحت بنائے جانے والے انسانوں کو روئے زمين کے پيشوا بنا ديں اور انہيں زمين کے وارث قرار ديں-

نجات دہندہ کي خوشخبري تورات و زبور و انجيل جيسي آسماني کتب بدھ مت، شنتوازم، ہندومت اور چيني مذہب کي کتابوں ميں بھي دي گئي ہے اور وہ سب بھي نجات دہندہ کا انتظار کررہے ہيں-

قرآن مجيد ميں اسلامي عقائد و احکام کے اصول و ضوابط کا بيان ہوا ہے اور ان کي تشريح و تفسير کي ذمہ داري رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو سونپ دي گئي ہيں- اسي حوالے سے ارشاد رباني ہے:

{وَأَنْزَلْنَا إِلَيکَ الذِّکْرَ لِتُبَينَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيهِمْ}- (2)

اور ہم نے قرآن آپ کي جانب نازل  کي تا کہ آپ ہي لوگوں کے لئے ان چيزوں کي وضاحت کريں جو ان پر اتاري گئي ہيں-

{وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيکَ الْکِتَابَ إِلَّا لِتُبَينَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ}- (3)

اور ہم نے يہ کتاب صرف اس لئے آپ پر نازل کردي کہ آپ ہي ان چيزوں کي ان کے لئے وضاحت کريں جن ميں وه جھگڑا اور اختلاف کرتے ہيں-

چنانچہ ان آيات کي تفسير کے ذمہ دار رسول الله صلي الله عليہ و آلہ و سلم ہيں-

اور پھر رسول خدا صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي اطاعت خداوند متعال اپني اطاعت کے ساتھ ہي فرض فرمائي ہے جيسا که ارشاد فرماتا ہے:

{وَمَا آَتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاکُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا}- (4)

اور جو کچھ رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم تمہيں عطا کريں لے لو اور جن چيزوں سے آپ (ص) تمہيں روکتے ہيں ان سے اجتناب کرو اور

{وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ}- (5)

اور خدا کے فرمانبردار ہوجاۆ اور رسول خدا (صلي الله عليہ و آلہ) کي اطاعت کرو-

گوکہ مفسرين کے مطابق قرآن کي سينکڑوں آيات کريمہ امام زمانہ حضرت مہدي (عج) کے بارے ميں نازل ہوئي ليکن مذکورہ بالا آيات کريمہ کي روشني ميں امام مہدي (عج) کے بارے ميں مزيد جاننے کے لئے احاديث شريفہ کا مطالعہ کرنا بھي ضروري ہے کيونکہ يہ احاديث قرآن کي تفسير کے زمرے ميں آتي ہيں-

 

حوالہ جات:

4- سورہ حشر آيت 7-

3- سورہ نحل آيت 64-

5- سورہ تغابن آيت 12-

1- سورہ قصص آيت 5-

2- سورہ نحل آيت 44-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

قائم آل محمد (ص) صادق آل محمد (ص) کي نظر ميں

امام زمان عليہ السلام کي  حکومت ميں سياسي اور معاشرتي طرز