• صارفین کی تعداد :
  • 3234
  • 1/26/2013
  • تاريخ :

حلم پيغمبر ص اور ترويج اسلام

حلم پيغمبر ص اور ترويج اسلام

حلم پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم

حلم پيغمبر ص کا ايک واقعہ

ميں بڑے کمال اور بے پرواہي کے ساتھ اور بڑے  جاہلانہ انداز ميں آنحضرت ص سے  پيش آيا ( يہاں تک کہ مہلت ختم ہونے ميں ابھي کچھ دن باقي تھے ) -  اچانک ميں نے پيچھے سے ايک ہيبت ناک آواز سني ، عمر بن خطاب نے اپني نيام سے تلوار نکال کر بڑے ناشائستہ انداز ميں مجھ سے کہا کہ  دور  ہو جاۆ -  اسي لمحہ عمر مجھ  پر تلوار سے حملہ کرنا چاہتا تھا-

وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ 

اور بے شک آپ اخلاق کے عظيم مرتبے پر فائز ہيں -

اسي لمحے نبي اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم نے اسے روکا اور فرمايا  کہ اس انداز ميں  غصّہ دکھانے کي ضرورت نہيں ہے  - زيد کے ساتھ حلم و حوصلے کے ساتھ  پيش آنا چاہيۓ -  اس لمحے آپ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے عمر سے کہا کہ ايک خاص مدت کے ليۓ اپني کجھوروں کو مجھے دے دو -  عمر مجھے اپنے ساتھ لے گيا اور مجھے ميرا حق دے ديا -   ميرے حق کے علاوہ بھي اس نے مجھے ديا - ميں  (زيد )  نے پوچھا  کہ يہ زيادہ کيا ہے ؟  اس نے جواب ديا : کيا کروں محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي محبت کي وجہ سے يہ سب تمہيں اضافي مل رہا ہے کيونکہ ميري غصيلي آواز سے تمہيں تکليف  پہنچي  اس ليۓ  نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے حکم ديا کہ اس اضافي مقدار کو آپ کے حوالے کروں تاکہ آپ کي دلجوئي ہو اور  اس طرح آپ کي خوشنودي حاصل کي جا سکے  -

جب ميں نے نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے اس نيک اور محبت بھرے  اخلاق کو ديکھا تو ميں اسلام اور پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ سے بےحد زيادہ متاثر ہوا   اور يوں ميں نے ايک خدا  اور اس کے رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي گواہي دي اور مسلمانوں کي صفوں ميں شامل ہو گيا -

اگر ہم نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي سيرت کا مطالعہ کريں تو ہميں ان کے اچھے اخلاق کے  بےشمار نمونے مليں گے کہ جن ميں سے ہر ايک نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے سمندر جيسے عظيم اخلاق  ميں   سے ايک قطرے کي مانند ہے - اسلام کے ابتدائي دنوں ميں اور اسلام کي تاريخ سے يہ بات واضح طور پر ديکھي جا سکتي ہے کہ  مسلمانوں کے  حسن اخلاق نے   اسلام کي ترويج ميں ايک  کليدي کردار ادا کيا ہے -

 حوالہ جات :

منبع: کتاب محجه البيضاء، تأليف: فيض کاشاني

1-    "وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ " (سوره قلم، آيه 4)

ختم شد.

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان