• صارفین کی تعداد :
  • 755
  • 1/22/2013
  • تاريخ :

شام کےخلاف عربوں کي سرمايہ کاري سےامريکي وصہيوني سازش ناکام ہوجائےگي

شام کا وزیر خارجہ

شام کے وزير دفاع:  شام کےخلاف عربوں کي سرمايہ کاري سےامريکي وصہيوني سازش ناکام ہوجائےگي

شام کے وزير دفاع نے تاکيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکہ کي سرپرستي ميں عربوں کي تمام سازشوں کو ناکام بناديں گے اور امريکہ، اسرائيل ، ترکي، سعودي عرب اور قطر کے حمايت يافتہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک اور نابود کرکے شامي قوم کو کاميابي سے ہمکنار کريں گے-

ابنا: شام کے وزير دفاع فہد جاسم الفريج نے تاکيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکہ کي سرپرستي ميں عربوں کي تمام سازشوں کو ناکام بناديں گے اور امريکہ، اسرائيل ، ترکي و سعودي عرب اور قطر کے حمايتي تمام دہشت گردوں کو ہلاک اور نابود کرکے شامي قوم کو کاميابي سے ہمکنار کريں گے-

انھوں نے فوج کے ايک لشکر کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ شام ہي وہ ملک ہے جو فلسطين کي آزادي اور مقبوضہ عرب علاقوں کو ازاد کرانے کي جد و جہد جاري رکھے ہوئے ہے اور شام کي اسي جد وجہد کو ناکام بنانے کے لئے اس کے خلاف دہشت گردي کا جال بچھايا گيا ہے ليکن شام ان تمام سازشوں کو ناکام بنا کر دم لےگا اور شامي فوج مسلح دہشت گردوں کو نابود کرکے شامي عوام کو کاميابي سے ہمکنار کرےگي- شامي وزير دفاع نے کہا دہشت گردوں کي کمر ٹوٹ گئي ہے اور شامي فوج کے مقابلے ميں ناکامي کے بعد اب وہ عوام کو اپنے بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہيں - شامي فوج نے حاليہ دنوں ميں دہشت گردوں پر کاري ضرب وارد کرتے ہوئے نماياں کاميابياں حاصل کي ہيں  شامي فوج نے سعودي عرب، ترکي، قطر اور اردن کے درجنوں فوجيوں کو بھي دہشت گردوں کے ہمراہ لڑتے ہوئے گرفتارکيا ہے-