• صارفین کی تعداد :
  • 727
  • 1/22/2013
  • تاريخ :

يورپ کا اقتصادي بحران

يورپ کا اقتصادي بحران

يورپ کے سينٹرل بينک کے سربراہ نے کہا ہے کہ يورپ کے اقتصادي بحران نے پورے يورو زون کو خطرے سے دوچار کرديا ہے-

ابنا: يورپ کے سينٹرل بينک کے سربراہ ماريو ڈراگي نے کہا کہ اس اقتصادي بحران کے سبب يورپ کے بڑے بڑے بينک بھي ديواليہ ہوسکتے ہيں - انہوں نےخبردار کيا کہ يورپ کے بڑے بينکوں کے ديواليہ ہوجانے کا خطرہ بڑھ گيا ہے -

يوروپين سينٹر بينک کے سربراہ نے کہا کہ يورو فارن کرينسي الائنس کے مالي سسٹم کي بنياد بھي کمزور پڑسکتي ہے-

دوسري طرف يوروپين سينٹرل بينک  کي منيجنگ کميٹي کے ممبر پيٹر پرائہ نے بھي کہا ہے کہ يورپ ميں اقتصادي سرگرميوں ميں کمي کا سلسلہ بدستور جاري ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو ديکھتے ہوئے يورو زون ميں اقتصادي اصلاحات ناگزير ہوگئي ہے -

انہوں نے يورپ کے بينکنگ سسٹم ميں پائے جانے والے بحران اور بعض بينکوں کے ديواليہ ہوجانے کے خطرے کي بابت بھي خبردار کيا

- پيٹر پرائہ نے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود ابھي تک يورو زون کو بحران سے نکالنے کا کوئي ٹھوس راستہ نہيں مل سکا ہے انہوں نے کہا کہ يورو زون کے ملکوں کو اس بحران سے نکلنے کے لئے صرف ايک بينک پر ہي بھروسہ نہيں کرلينا چاہئے.