• صارفین کی تعداد :
  • 977
  • 9/17/2012
  • تاريخ :

کراچي لبيک يا رسول اللہ (ص) ريلي

دو مظاہرين شہيد آٹھ زخمي امريکي قونصليٹ سے بھي فائرنگ ہوئي

کراچی لبیک یا رسول اللہ (ص) ریلی

لبيک يا رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) ريلي پوليس اور امريکي قونصليٹ کي طرف سے فائرنگ کے نتيجہ ميں ايک يا دو مظاہرين شہيد/ مذمت کا سلسلہ جاري ہے-

 اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کے مطابق فائرنگ پوليس رينجرز اور امريکي قونصليٹ کے اندر سے امريکي گارڈز نے کي تھي جس کے نتيجے ميں دو افراد شہيد اور کئي زخمي ہوئے اور پوليس نے 70 افراد کو گرفتار کيا ہے-شہيد ہونے والوں ميں مولانا صادق رضا تقوي کے بھائي علي رضا تقوي بھي شامل ہيں- پوليس نے متعدد عاشقان رسول (ص) کو گرفتار بھي کيا ہے- اطلاعات کے مطابق لبيک يا رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) ريلي کو روکنے کے لئے جگہ جگہ روکاوٹيں کھڑي کي گئي تھيں- اتوار کے دن کو تين بجے مجلس وحدت  ہيئت آئمۂ مساجد، اور علمائے اماميہ نيز شيعہ علماء کونسل کے زير اہتمام شمع رسالت کے پروانے نمائش چورنگي سے امريکي قونصليٹ تک گئے- بڑے بڑے کنٹينرز اور خار دار تاروں کي مدد سے ايم اے جناح روڈ سميت امريکي قونصليٹ کي جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کيا گيا تھا تاہم ريلي برآمد ہو‏ئي اور فرزندان اسلام نے امريکي قونصليٹ سے امريکي پرچم اتار کر لبيک يا رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) کے جھنڈے لگاديئے- اطلاعات کے مطابق عاشقان مصطفي (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) فائرنگ اور شيلنگ کے باوجود لبيک يا رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) کے نعرے لگاتے ہوئے رکاوٹيں عبور کر گئے- ريلي کے شرکاء "شان رسالت پر جان بھي قربان ہے"، "آج جان جائے تو جائے ہم رکنے والے نہيں" جيسے نعرے لگا رہے تھے اور مطالبہ کررہے تھے کہ "امريکيوں کو ملک سے نکال دو يہ گستاخ رسالت ہيں"- پوليس اور رينجرز سميت امريکي قونصليٹ ميں تعينات مسلح امريکي گارڈز کي فائرنگ نيز آنسو گيس کے بے تحاشا استعمال کي وجہ سے دو افراد شہيد بلکہ متعدد زخمي ہوئے اور پوليس نے درجنوں مظاہرين کو گرفتار کيا اور اس کے بعد پوليس و رينجرز کي فائرنگ اور نوجوانوں کي گرفتاريوں کيخلاف احتجاجي دھرنا ديا گيا- دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک بے گناہ محافظين رسالت کو رہا نہيں کيا جاتا دھرنا جاري رہے گا، اس موقع پر مظاہرين ’’لبيک يا رسول اللہ (ص) اور لبيک ياحسين (ع)‘‘ کي صدائيں بلند کر رہے ہيں-  مجلس وحدت مسلمين کراچي، شيعہ علماء کونسل اور اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن کے زيراہتمام نکالي گئي ’’لبيک يا رسول اللہ (ص)‘‘ ريلي کے ہزاروں شرکاء نے پوليس و رينجرز کي فائرنگ اور نوجوانوں کي گرفتاريوں کے خلاف نمائش پر احتجاجي دھرنا دے رکھا ہے- دھرنے کے شرکاء نے نماز مغربين بھي وہاں ہي ادا کي، ان کا کہنا ہے کہ جب تک بے گناہ شيعہ نوجوانوں کو رہا نہيں کيا جاتا دھرنا جاري رہے گا، اس موقع پر مظاہرين ’’لبيک يا رسول اللہ (ص) اور لبيک ياحسين (ع)‘‘ کي صدائيں بلند کر رہے ہيں- ادھر جمعيت علماء پاکستان کے رہنماء قاضي احمد نوراني نے بھي مظاہرين سے اظہار يکجہتي کرتے ہوئے دھرنے ميں شرکت کي اور خطاب بھي کيا-دريں اثناء نائب صدر شيعہ علما کونسل سندھ سيد کاظم حسين شاہ نقوي نے اپنے بيان ميں ناموس رسالت کے پروانوں کي گرفتاريوں اور ان پر فائرنگ اور گيس شيلنگ پر شديد احتجاج کيا اور کہا: رسول خدا (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) اور جناب سيدہ خديجہ (سلام اللہ عليہا) کي شان ميں شديد گستاخي کے خلاف شيعان حيدر کرار کي پر امن احتجاجي ريلي پر پوليس کي جانب سے شيلنگ، فائرنگ اور لاٹھي چارج کے نتيجے ميں جاني و مالي نقصان کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہيں اور مطالبہ کرتے ہيں کہ پر امن احتجاجي ريلي پر پوليس کي جانب سے شيلنگ، فائرنگ اور لاٹھي چارج کے احکامات دينے والے افسروں کے خلاف سخت سے سخت قانوني و محکمہ جاتي کاروائي کي جائے-ايم ڈبليو ايم کے راہنماۆں نے بھي کراچي ميں امريکيوں اور پاکستاني فورسز کي فائرنگ کي مذمت کا اظہار ايک پريس کانفرنس ميں کيا اور عظمت رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) کي خاطر زخم کھانے والوں کو سلام پيش کيا- ايم ڈبليوايم کے رہنماۆں نے اسلام آباد ميں ہنگامي پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ناپاک امريکيوں نے رحمۃللعالمين (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) کي شان اقدس ميں جو گستاخي کي ہے اس کي سزا صرف موت ہے؛ پرامن ريلي پر فائرنگ کرنے والے شفاعت رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) سے خود کو محروم کرچکے ہيں اور جو اس ريلي ميں شہيد ہوئے ان کي عظمت ناقابل انکار ہے- انھوں نے کہا: امريکي خبيثوں نے جس طرح کي گستاخانہ فلم بنائي ہے وہ ناقابل بيان ہے؛ عجيب ہے کہ امريکي کہتے ہيں ہم اس کو روک نہيں سکتے ہماري آزادي اظہار کے خلاف ہے يہيں سے معلوم ہوتا ہے کہ يہ فلم امريکي منصوبہ بندي کا حصہ ہے اور وہ ہماري غيرت کا امتحان لينا چاہتے ہيں ہم عظمت مصطفي (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) کي خاطر ہزار بار جانيں قربان کرنے کے لئے تيار ہيں- سيکرٹري جنرل ايم ڈبليو ايم علامہ راجہ ناصر عباس جعفري نے تين روزہ سوگ کا اعلان کرديا اور پرامن مظاہرين پر فائرنگ کي شديد مذمت کي- ايک شيعہ ويب سائٹ نے وضاحت کي ہے کہ گويا شہيدوں کي تعداد دو نہيں بلکہ ايک ہے اور ايک نوجوان کے سر ميں گولي لگنے کہ وجہ سے ول کومے ميں گئے تھے جو ہوش ميں آگئے ہيں ليکن ان کي حالت نازک بتائي گئي ہے- کراچي کي لبيک يا رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) ريلي کي ايک خاص بات يہ تھي کہ اس ميں تمام جماعتوں اور تنظيموں کے حاميوں نے شرکت کي تھي اور اس ميں اتحاد اور يکجہتي کے ايمان افروز مظاہر ديکھنے کو ملے اور يہ حقيقت عيني صورت ميں دکھائي دي کہ بے شک رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم پر دشمنان اسلام کي يلغار نے پورے عالم اسلام کو غم و غصے ميں مبتلا کررکھا ہے ليکن يہ مسلمانان عالم کے اتحاد کا سبب بھي ہے-