• صارفین کی تعداد :
  • 1541
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 17

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 13

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 14

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 15

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 16

ايت اللہ العظمي حسين مظاہري

--- فَلَمَّا رَجَعَ مِنْ حَجَّةِ الْوِداعِ نَزَلَ جِبْرِئيلُ فَقالَ: «يا اَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ ما اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَ اِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَما بَلَّغْتَ رِسالَتَهُ وَ اللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ الناسِ اِنَّ اللَّهَ لا يَهْدِى الْقَومَ الْكافِرينَ»، فَنادَى النَّاسَ فَاجْتَمَعُوا ---- فَقال: مَنْ كُنْتُ مَولاهُ فَهذا عَلِىٌّ مَولاهُ، ---- فَوَقَعَتْ حَسْكَةُ النِّفاقِ فى قُلُوبِ الْقَومِ وَ قالُوا ما اَنْزَلَ اللَّهُ هذا عَلى مُحَمَّدٍ قَطُّ وَ ما يُريدُ اِلّا اَنْ يَرْفَعَ اِبْنَ عَمِّهِ"-[28]

"اس کے بعد خداوند متعال نے حکم نازل فرمايا کہ [اے ميرے حبيب!] بار پروردگارا! عرب متشدد اور جفاکار لوگ ہيں ان کے درميان کوئي کتاب نہ تھي اور ان ميں کوئي پيغمبر مبعوث نہيں ہوا اور وہ پيغمبروں کے فضل و شرف سے سے نا واقف ہيں اور اگر ميں اپنے خاندان کي فضيلت کا ان سے اعلان کردوں تو وہ ميري بات پر ايمان نہيں لائيں گے اور اس کو قبول نہيں کريں گے؛ اور خداوند متعال نے ارشاد فرمايا: "ان سے فکر مند نہ ہوں اور ان سے کہہ ديں کا سلام ہو تم پر تاہم وہ بہت جلد جان ليں گے- پس پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے اپنے جانشين کي فضيلت بيان فرمائي اس کے بعد نفاق لوگوں کے دلوں ميں پڑ گيا --- اور رسول اللہ (ص) لوگوں کے لئے اپنے جانشين کے فضائل ميں سے کوئي فضيلت مسلسل بيان فرمايا کرتے تھے--- جب پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم حجۃالوداع سے لوٹے تو جبرائيل نازل ہوئے اور عرض کيا: "اے نبي اللہ (ص)! جو اللہ کي طرف سے آپ پر اتارا گيا ہے، اسے پہنچا ديجئے اور اگر آپ نے ايسا نہ کيا تو اس کا کچھ پيغام پہنچايا ہي نہيں اور اللہ لوگوں کے گزند سے آپ کي حفاظت فرمائے گا، بلاشبہ اللہ کافروں کو منزل تک نہيں پہنچايا کرتا"، پس پيغمبر (ص)! نے لوگوں کو بلايا اور لوگ اکٹھے ہوئے --- اور پھر فرمايا: "ميں جس کا مولا ہوں يہ علي اس کے مولا ہيں، پس نفاق لوگوں کے دلوں ميں پڑ گيا اور فرمايا: خداوند متعال نے ايسي چيز ہرگز رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے لئے نہيں بھيجي بلکہ وہ اپنے چچا زاد کو رفعت دينے کے سوا کوئي اور ارادہ نہيں رکھتے! (معاذاللہ)

.............

مآخذ:

28-‌ اصول كافى، ج 1، ص 293، ح 3-