• صارفین کی تعداد :
  • 1599
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 12

علي عليہ السلام

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 8

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 9

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 10

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 11

ايت اللہ العظمي حسين مظاہري

"بُنِىَ الْاِسْلامُ عَلى خَمْسٍ، عَلَى الصَّلاةِ وَ الزَّكاةِ وَ الصَّومِ وَ الْحَجِّ وَ الْوِلايَةِ وَ لَمْ يُنادَ بِشَىْ‏ءٍ مِثْلَ ما نُودِىَ بِالْوِلايَةِ"- [18]

"اسلام پانچ چيزوں پر استوار کيا گيا ہے: نماز، زكواة، روزہ، حج اور ولايت، اور ان ميں کسي بھي چيز کي طرف اتني شدت و وسعت سے دعوت نہيں دي گئي جتني کہ ولايت کي طرف دي گئي ہے-  

تيسرا شہہ: قرآن مجيد ميں اميرالمۆمنين عليہ السلام اور آپ کے فرزندوں کے نام مذکور نہيں ہيں!

مخالفين کا ايک شبہہ يہ ہے کہ "اگر ولايت کا مسئلہ اتنا اہميت رکھتا ہے اور اگر اميرالمۆمنين سلام اللہ عليہ اور آپ کے فرزندوں کي امامت قطعي اور يقيني ہے تو خداوند متعال نے امام علي اور باقي ائمۂ طاہرين عليہم السلام کے اسمائے گرامي قرآن ميں ذکر کيوں نہيں فرمائے؟ کيا خدا کي حکمت کا تقاضا نہ تھا کہ امت اسلامي ميں سے يہ منازعہ ہميشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے پيغمبر (ص) کے وصي اور دوسرے ائمہ عليہم السلام کے نام لائے جاتے؟؛ پس يہ جو ان کے نام قرآن ميں نہيں ہيں، اس بات کي دليل ہے کہ خلافت کا معاملہ عوام کو سونپا گيا ہے!!-

ہم اس شبہہے کے تين جوابات دينا چاہيں گے:

جواب اول: اگرچہ قرآن ميں اميرالمۆمنين سلام اللہ عليہ کا نام ذکر نہيں ہوا ہے ليکن ہم نے مندرجہ بالا سطور ميں کہا کہ قرآن ميں متعدد بار علي عليہ السلام کے بارے ميں بات ہوئي ہے، چنانچہ يہ ہماري ذمہ داري ہے کہ قرآن کے اپنے حکم کے مطابق اس ميں تدبر اور غور و تفکر کريں اور مطلوبہ آيتوں کو پا ليں-

وضاحت يوں کہ، قرآن شريف ميں ارشاد ہوتا ہے:

"اِنَّما وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذينَ امَنُوا الَّذينَ يُقيمُونَ الصَّلوةَ وَ يُۆْتُونَ الزَّكوةَ وَ هُمْ راكِعُونَ"-[19]

"تمہارا حاکم و سر پرست بس اللہ ہے اور اس کا پيغمبر اور وہ ايمان رکھنے والے جو نماز ادا کرتے ہيں اور خيرات ديتے ہيں اس حالت ميں کہ وہ رکوع ميں ہيں"-

.............

مآخذ:

18-‌ بحار الانوار، ج 65، ص 329، باب 27، ح 1-

19-‌ سورہ مائده آيت 55-