• صارفین کی تعداد :
  • 1854
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

حضرب زہراء (س) کے خطبوں ميں ولايت اميرالمۆمنين (ع) 3

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرب زہراء (س) کے خطبوں ميں ولايت اميرالمۆمنين (ع) 1

حضرب زہراء (س) کے خطبوں ميں ولايت اميرالمۆمنين (ع) 2

--- کونسي چيز تھي جس کي وجہ سے ان لوگوں نے علي (ع) سے اعراض کيا اور بے رخي اختيار کي؟ انھوں نے ايسا صرف علي عليہ السلام کي تلوار کي وجہ سے کيا وہي تلوار جس کے ذريعے آپ (ع) نے مشرکين کے سرکردہ افراد کو کاٹ ڈالا اور موت کے خوف سے بے اعتنا رہے اور جنگ ميں اس طرح سے آگے بڑھتے تھے کہ دشمنوں کو پکڑ پکڑ ہلاک کرديا کرتے تھے اور اور اللہ کي رضا کي خاطر غضبناک ہوا کرتے تھے ---

خدا کي قسم! خلافت کا عہدہ جو رسول اللہ (ص) نے علي عليہ السلام کو سونپ ديا تھا، يہ لوگ ان کے ہاتھ سے نہ نکالتے، تو آپ (ع) لوگوں کا انتظام و انصرام بغير کسي مشکل کے، آگے بڑھاتے اور قافلے کو صحيح و سلامت منزل مقصود تک پہنچاتے اور امت کے قافلے کو کسي درد و رنج کا سامنا نہ کرنا پڑتا ليکن ...

سيدہ فاطمہ سلام اللہ عليہا نے اس اقتباس ميں اميرالمۆمنين کي خلافت بر حق کا صراحت سے اعلان کيا ہے اور يہ کہ يہ ولايت و خلافت اللہ تعالي کي طرف سے آپ (ع) کو دي گئي تھي اور غاصبين نے يہ خلافت آپ (ع) سے چھين لي-

سيدہ سلام اللہ عليہا نے اپنے خطبے اس خطبے ميں خلافت علويہ کي خصوصيات کا تفصيلي ذکر کيا ہے، اہل بيت عليہم السلام کي منزلت بيان فرمائي ہے اور لوگوں کو جتايا ہے کہ اگر آج وہ مسلمان کہلاتے ہيں اور اگر ايک تہذيب يافتہ زندگي کے مالک بنے ہيں اور اگر انساني برادري ميں سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہوئے ہيں تو يہ سب رسول اللہ اور آل رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي برکت سے ہے-

--------

مأخذ:

خطبات جناب سيدہ سلام اللہ