• صارفین کی تعداد :
  • 1783
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

عاشورا کے خوبصورت واقعات 6

محرم الحرام

عاشورا کے خوبصورت واقعات 2

عاشورا کے خوبصورت واقعات 3

عاشورا کے خوبصورت واقعات 4

عاشورا کے خوبصورت واقعات 5

بقلم: حجۃالاسلام سيد جواد حسيني

اورايک دوسري روايت ميں وارد ہوا ہے کہ عبداللہ بن زيبر نے [بظاہر عرفات ميں يا عرفات کے راستے ميں] امام حسين (ع) سے عرض کيا کہ "مکہ واپس چلے جائيں اور حرم ميں قيام کريں-

امام (ع)  نے فرمايا: يہ ايک ناجائز عمل ہے اور ميں اس کو جائز نہيں سمجھتا اور اگر ميں "تل اعفر" (10)  پر مارا جاğ اس سے کہيں زيادہ بہتر ہے کہ مکہ ميں مارا جاğ- (11)

امام کعبہ سے غفيدت خاصہ رکھنے کے باوجود اشکبار آنکھوں کے ساتھ بيت اللہ الحرام سے وداع کرگئے-

خداحافظ اے کعبہ اے بزم يار

خداحافظ اے بيت پروردگار 

خداحافظ اے محفل اہل راز 

خداحافظ اے قبلہ ام در نماز 

خداحافظ اے کوئے مطلوب من 

خداحافظ اے بيت محبوب من 

خداحافظ اے از تو دل منجلي 

خداحافظ اے زادگاہ علي 

خداحافظ اے سجدہ گاہ بتول 

خداحافظ اے جائے پائے بتول 

بہ خاک تو اے آرزوئے ہمہ 

بود جائے پيشاني فاطمہ 

از اين در برون با چہ حالي رَوَم 

مبادا کہ با دست خالي روم 

چہ مُحرِم شدم با تو مَحرم شدم 

کنار تو از اشک زمزم شدم 

خداحافظ اے خاک بيت الحرام 

خداحافظ اے حجر و رکن و مقام 

اگر داشتم من در اين بيت راز

 دلم جانب کربلا بود باز 

امام (ص)  کعبہ اور بيت اللہ کے عاشق اور مناسک حج کے مشتاق تھے ليکن آپ (ع) بيت اللہ کي حرمت کا تحفظ زيادہ اہميت رکھتا تھا چنانچہ وداع کرکے کربلا کي جانب روانہ ہوئے-

خوبصورت ترين خطبہ

معصومين اور بالخصوص امام حسين (ع) کے خطبے بہت عمدہ، نفيس اور خوبصورت تھے ليکن جو خطبہ امام حسين عليہ السلام نے مکہ سے کربلا عزيمت کرتے وقت ديا وہ خاص خوبصورتيوں کا حامل ہے؛ کيونکہ اس خطبے ميں آپ (ع) مَردوں کے لئے شہادت کي خوبصورتياں بيان کي ہيں اور شہادت نيز اپنے اسلاف طيبين سے اپنا خوبصورت عشق بيان فرمايا ہے- اور يہ زندہ جاويد اور خوبصورت جملہ "رضي اللہ رضانا؛ اللہ کي رضا ہماري رضآ ہے" بھي اسي خطبے ميں شامل ہے؛ اسي خطبے ميں امام (ع) نے واضح امو بف پردہ انداز سے اعلان فرمايا ہے کہ "جو بھي  اللہ کي راہ ميں جان کي بازي لگانا چاہے وہ ہمارے پاس آجائے، ہم سے آملے اور ہمارے ساتھ چلے"-

........

مآخذ:

10- اعفر، يعني خاک اور مٹي-

11- کامل الزيارات، همان، ص 72-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان