• صارفین کی تعداد :
  • 1743
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

خوبصورت ترين احترام

محرم الحرام

عاشورا کے خوبصورت واقعات 1

عاشورا کے خوبصورت واقعات 2

عاشورا کے خوبصورت واقعات 3

عاشورا کے خوبصورت واقعات 4

بقلم: حجۃالاسلام سيد جواد حسيني

سيدالشہداء عليہ السلام مکہ ميں داخل ہوئے اور چار مہينے وہيں قيام فرمايا اور مختلف گروہوں سے بات چيت کي اور کوفہ اور بصرہ نيز افراد کے لئے متعدد خطوط روانہ کئے اور "عمرہ مفردہ" کے عنوان سے بيت اللہ کي زيارت کي اور اہل قبور کي زيارت کا بھي اہتمام کيا- آپ (ع) قبرستان ابي طالب (ع) ميں اپنے جد امجد حضرت ابوطالب عليہ السلام، ناني حضرت سيدہ خديجہ سلام اللہ عليہا کي زيارت کي اور وہاں نماز ادا کي اور خداوند متعال کے ساتھ راز و نياز کيا- (7)

سيدالشہداء عليہ السلام اسي اثناء ميں دہشت گرد يزيدي دشمنوں کے منصوبوں سے باخبر ہوئے جو آپ (ع) کو شہيد کرنا چاہتے تھے، چنانچہ فداکاري کا ثبوت ديتے ہوئے حرم الہي کي حرمت کا پاس رکھا- يہ خوبصورت ترين احترام تھا جو تاريخ ميں پہلي اور آخري بار اللہ کے گھر کے لئے روا رکھا گيا- آپ (ع) نے عبداللہ بن زبير کي طرح کا رويہ نہيں اپنايا جو بيت اللہ کي حرمت کا پاس رکھنے کي بجائے اپني جان بچانے کے لئے وہيں باقي رہا حتي کہ امويوں نے اس کو مارنے کے لئے دو بار بيت اللہ کو منہدم کرديا اور دوسري مرتبہ بيت اللہ کے اندر ہي اس کا سر قلم کرديا اور يوں بيت اللہ کي حرمت پامال ہوئي-

عقيصي کہتا ہے: حسين بن علي عليہ السلام ابن زبير کے ساتھ رازداري ميں بات کرنے کے بعد لوگوں سے مخاطب ہوئے اور فرمايا: ابن زبير مجھ سے کہہ رہا ہے کہ حرم الہي کا کبوتر بن کر يہيں رہوں ليکن ميں چاپتا ہوں کہ قتل ہوتے وفت ميرا فاصلہ کعبہ سے کم از کم ميرے ہاتھ کي لمبائي کے برابر ہو کيونکہ يہي ميرے نزديک اس سے کہيں بہتر ہے کہ يہ فاصلہ ايک بالش کے برابر ہو اورميري رائے يہ ہے کہ اگر طف (8) ميں مارا جاğ اس سے کہيں بہتر ہے کہ حرم ميں مارا جاğ- (9)

........

مآخذ:

7- مقتل الحسين مقرّم، بيروت، دارالکتاب، ص 140، قصه هجرت، انتشارات سرور، نظري منفرد، ص 82-

8- مراد از طف کنار شط فرات است که حسين(ع) در آنجا کشته شد-(مجمع البحرين، ج 5، ص 90)-

9- کامل الزيارات، ابن قولويه، نجف المکتبة المرتضويه، ص 72-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان