• صارفین کی تعداد :
  • 1627
  • 5/31/2009
  • تاريخ :

زاہدان کے دہشت گردانہ واقعہ میں مداخلت پسندوں کا ہاتھ

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے جنوب مشرقی شہرزاہدان کی مسجد علی ابن ابیطالب(ع)میں جمعرات کوہونے والے دہشت گردانہ حادثہ پرتعزیتی  پیغام جاری کیا ہے ۔رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں مسلمانوں کے درمیان برادرکشی اورفتنہ بھڑکانے کے لئے بعض مداخلت پسندطاقتوں کے سیاسی منصوبہ سازوں اوران کی جاسوسی مشینریوں کی سازشوں کا ذکرتے ہوئے ایران کے عوام سے فرمایا کہ وہ پوری طرح سے ہوشیاررہيں ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اسی طرح متعلقہ حکام منجملہ سیکورٹی عہدیداروں کوحکم دیا کہ وہ اس دہشت گردانہ واقعہ کے ذمہ داروں کاپتہ لگائيں۔ آپ نے ساتھ ہی ایران کے  عوام سے فرمایا  کہ وہ دشمنوں کی سازشوں کودرک کرتے ہوئے اپنے اسلامی اورقومی اتحادو یکجہتی کو مضبوط بنائے رکھیں ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں فرمایا زاہدان میں خونریز دہشت گردانہ حادثے پر جس میں اہل بیت نبوت کے چاہنے والوں کی ایک خاصی تعداد شہید اور زخمی ہوگئی مجھے بے حد دکھ اورصدمہ پہنچا ہے ۔
مومن انسانوں پرحملہ جوخداوندعالم کی عبادت اوراہل بیت علیھم السلام سے اپنی عقیدت کے اظہارکے لئے اللہ کے گھرمیں جمع ہوئے تھے، ایک بہت بڑا جرم ہے کہ جس کے ارتکاب کرنےوالوں اورذمہ داروں کوخداوندعالم کبھی بھی معاف نہیں کرے گا ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اس تعزیتی پیغام میں فرمایاکہ
اس جرم کاارتکاب کرنے والوں نے اگرچہ ممکن ہے کہ تعصب اورجہالت کی بنیادپراتنا بڑاگناہ کیا ہولیکن اس میں دورائے نہيں کہ بعض مداخلت پسندطاقتوں کے سیاسی منصوبہ سازوں اوران کی جاسوسی مشینریوں کے ہاتھ بھی اس خونچکاں واقعہ میں (شہیدہونےوالے) بیگناہوں کے خون سے رنگین ہے ۔
اس علاقے کے ممالک اور ایران میں مسلمانوں کے درمیان برادرکشی اورفتنہ وآشوب بپاکرنا اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کا ہمیشہ کا وطیرہ و مقصد رہا ہے اورصرف عوام کی ہوشیاری اورحکام کے سنجیدگی اورٹھوس اقدامات سے ہی خباثت و سیاسی رذالت کے اس راستہ کو مسدودکیا جاسکتا ہے ۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں زاہدان کے شہریوں اوراسی طرح اس صوبے کے دیگرشہروں کےعوام کوسفارش کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کوبرقراررکھیں ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے ساتھ ہی زاہدان کے علماء اہل سنت کو بھی تاکید کی کہ وہ بھی ٹھوس ودوٹوک موقف اختیارکرکے ان مفسدوں سے اپنی نفرت وبیزاری کا اعلان کریں جواہل سنت کے دفاع کے نام پر اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتے ہيں ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام ميں سیکورٹی حکام اورسیاسی عہدیداروں سے فرمایاکہ وہ پوری ہوشیاری اورسنجیدگی کے ساتھ سبھی مسلمان شہریوں کی حفاظت کویقینی بنائيں اوراس دہشت گردانہ واقعہ کے ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچائيں ۔رہبرانقلاب اسلامی نے آخرمیں اس حادثہ میں شہیدہونےوالوں کے اہل خانہ کوتعزیت پیش کی اورشہداء کے لئے بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے شفاء عاجل کی دعا کی ۔ 

 اردو ریڈیو تہران