• صارفین کی تعداد :
  • 2110
  • 12/14/2008
  • تاريخ :

Vertebral column پر uswr  کے شعبۂ فیزیوتراپی کی طرف  سے نویں سیمینار کا انعقاد

vertebral_column

تہران ۔(uswr )   علوم بہزیستی یونیورسٹی تہران سے شایع ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے  کہ ریڑھ کی ہڈی کی بیماریوں اور مسا‏ئل پر کی جانے والی جدید ریسرچ کو زیر بحث لانے کے لیۓ  نویں سیمنار کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

 

اس سیمینار کا انعقاد دسمبر کی  24 اور 25 تاریخ کو ہو گا ۔ یہ سیمینار یونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر اور فیزیوتراپی کے اسپیشل کلینک "" مرکز صبا "" کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں فیزیوتراپی ،ارتوپڈی اور rehabilitation کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے محققین اور دانشمندان شرکت کریں گے ۔

 

سیمینار کے منتظم اعلی جناب ڈاکڑ نورالدین کریمی نے اس سیمینار پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ طب کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور اسپیشلسٹ اس سیمینار میں شرکت کریں گے اور اپنے مقالات پیش کریں گے ۔ اس سیمینار  میں ایران اور ایران کے باہر سے بھی لوگ شرکت کر رہے ہیں ۔ سیمینار کے ہمراہ کتابوں اور فیزیوتراپی میں استعمال ہونے والے آلات کی نمائش بھی لگائی جاۓ گی جس میں شرکت کے لیۓ مختلف کمپنیوں کو دعوت دی گئی ہے ۔


متعلقہ تحریریں:

2020 ء تک موت کی دوسری بڑی وجہ ڈپریشن کا مرض ہوگا۔ طبی ماہرین

 قہقہے سے خون کی گردش بہتر اور دل کی بیماریاں کم