• صارفین کی تعداد :
  • 1451
  • 6/11/2008
  • تاريخ :

تین جزیرے ایران کی ابدی ملکیت ہیں ۔وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کا ترجمان

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے کہا ہےکہ خلیج فارس میں تین جزیرے تنب بزرگ ،تنب کوچک اور ابو موسی ایران سرزمیں کا اٹوٹ حصہ ہیں اور رہیں گے ۔سید محمد علی حسینی نے جدہ میں خلیج فارس تعاون کونسل کے وزراء خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان میں تین ایرانی جزیروں کے بارےمیںجو دعوے پیش کئے گئےہیں قانونی لحاظ سے بالکل بے بنیاد ہیں اور ناقابل قبول  ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان جزیروں کےبارےمیں متحدہ عرب امارات کو جو غلط فہمیاں ہیں وہ باہمی مذاکرات سے ختم کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے علاقائي ملکوں کو دعوت دی کہ ان امور کو تقویت پہنچائيں جن سے باہمی اتحاد اور یکجہتی کو استحکام پہنچتاہے اور ترقی حاصل ہوتی ہے