• صارفین کی تعداد :
  • 305
  • 2/11/2018 3:24:00 PM
  • تاريخ :

ایران کا انقلاب نظام جبر و استحصال پر کاری ضرب تھا: امریکی پروفیسر

امریکی ریاست ٹیکساس کے پروفیسر نے ایران میں اسلامی انقلاب کو نظام جبر و استحصال کے خلاف کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انقلاب نے افریقہ میں مظالم کے شکار عوام کے لئے سنہری موقع فراہم کیا.

 
ایران کا انقلاب نظام جبر و استحصال پر کاری ضرب تھا: امریکی پروفیسر

امریکی ریاست ٹیکساس کے پروفیسر نے ایران میں اسلامی انقلاب کو نظام جبر و استحصال کے خلاف کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انقلاب نے افریقہ میں مظالم کے شکار عوام کے لئے سنہری موقع فراہم کیا.

ان خیالات کا اظہار ٹیکساس کی ہیوسٹن یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر 'گیرالڈ ہورن' نے ارنا نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کی مناسبت سے انہوں نے کہا کہ ایران میں ظالم شاہ جو نظام جبر و استحصال کا حامی تھا، کا تختہ الٹنے سے افریقہ میں مظلوم عوام کے لئے ایک سنہری موقع تھا جنہوں نے مظالم کے خلاف مزاحمت کررہے تھے.

انہوں نے کہا کہ آج اقوام عالم ایران کا سابق آمر محمد رضا شاہ کے خلاف انقلاب کو سراہتی ہیں. شاہ ایران، جنوبی افریقہ میں نسلی امتیازی سلوک کا حامی اور نوآبادیاتی نظام کے خلاف تحریک کو ختم کرنے کی حمایت کرتا تھا.

امریکی پروفیسر نے مزید کہا کہ ایران کا سابق شہنشاہ مشرق وسطی اور افریقی خطے میں بادشاہت اور آمرانہ نظام کی حمایت کرتا تھا.

انہوں نے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح سے افریقی قوموں کے لئے مثبت فضا فراہم ہوگئی اور ان کی تحریکیوں کو دبانے کے امریکی اور صہیونی عزائم کی راہ میں رکاوٹ بن گئی.

پروفیسر گیرالڈ ہورن جو 30 سے زائد کتب کے مصنف بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ ایران کے آمر خاندان پہلوی کو دوبارہ دنیا کی نظروں میں لانے کی پالیسی حیرت کن نہیں کیونکہ اس کا اصل مقصد ہی امریکہ کی جانب سے دنیا میں جبر اور آمرانہ نظام کی حمایت کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی نظر میں ایران میں امریکہ مخالف نظام کے بجائے سعودی عرب میں بادشاہت بہتر ہے کیونکہ یہاں امریکی مفادات کی بات ہورہی ہے.

امریکی پروفیسر نے شاہ ایران اور افریقہ میں نظام جبر کے ظالم حکمرانوں کے درمیان گٹھ جوڑ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب نے نظام جبر و استحصال کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا.

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی عوام نے شاہ کو باہر نکال کر دنیا پر بڑا احسان کیا کیونکہ شاہ ایران نہ صرف آزادی تحریکوں کا مخالف تھا بلکہ عالمی سطح پر بھی خودمختاری کے لئے لڑنی والی اقوام کی مخالفت کرتا تھا.

منبع: ارنا نیوز ایجنسی