• صارفین کی تعداد :
  • 3109
  • 1/2/2014
  • تاريخ :

مامون عباسي امام رضا عليہ السلام کي بالين پر

مامون عباسی امام رضا علیہ السلام کی بالین پر

شہادت امام رضا عليہ السلام کے اہم نکات (حصّہ اوّل)

امام رضا عليہ السلام کو انگور دے کر شہيد کيا گيا (حصّہ دوّم)

امام جواد عليہ السلام نے والد گرامي کو غسل ديا (حصّہ سوّم)

ابوصلت کہتے ہيں:

ميں نے دروازہ کھولا تو کيا ديکھتا ہوں کہ مامون اپنے غلاموں کے ہمراہ اشکبار آنکھوں اور پھٹے ہوئے گريبانوں کے ساتھ داخل ہوئے- مامون سر پيٹ پيٹ کر امام (ع) کے سر مطہر کي جانب بيٹ گيا اور تجہيز و تکفين کا حکم جاري کيا-

امام رضا عليہ السلام نے جو جو مجھ سے ارشاد فرمايا تھا وہ سب وقوع پذير ہوا-

مامون نے کہا: امام رضا زندہ تھے تو ہم نے ان سے بے شمار کرامات ديکھيں اور اب وفات کے بعد بھي وہ ہميں کرامات دکھا رہے ہيں-

مامون کے وزيرنے کہا: آپ سمجھ گئے کہ حضرت رضا نے آپ کو کيا دکھايا؟

مامون نے کہا: نہيں-

وزير نے کہا: امام رضا (ع) نے ہميں ان چھوٹي مچھليوں اور اس بڑي مچھلي کے ذريعے بتايا کہ "تم بنو عباس کي سلطنت شہنشاہوں کي کثرت اور درازيِ مدت کے باوجود ان چھوٹي مچھليوں کي مانند ہے کہ جب تمہارا اجل آن پہنچے تو خداوند متعال ہم ميں سے ايک مرد تم پر مسلط فرمائے گا اور وہ تم سب کو نيست و نابود کرے گا-

مأمون نے کہا: سچ کہہ رہے ہو-

اس کے بعد مامون نے مجھ سے پوچھا: وہ کونسي دعا تھي جو تم نے پڑھ لي؟

ميں نے کہا: خدا کي قسم! ميں وہ دعا اسي وقت بھول گيا اور ميں حقيقتاً وہ دعا بھول گيا تھا-

ليکن مامون نے مجھے قيدخانے ميں ڈال ديا-

امام جواد عليہ السلام کے ہاتھوں ابوصلت کي رہائي

ابوصلت کہتے ہيں:

مامون نے مجھے قيد کرديا اور ميں ايک سال تک قيدخانے ميں رہا- ميں بہت دل تنگ ہوگيا تھا اور ايک رات صبح تک دعا ميں گذار دي اور اللہ کو محمد و آل محمد (ص) کا واسطہ ديا کہ اچانک امام جواد عليہ السلام جيلخانے ميں داخل ہوئے اور فرمايا اے اباصلت! کيا يہاں رہ رہ کو تھک گئے ہو؟

ميں نے عرض کيا: خدا کي قسم! ہاں-

امام عليہ السلام نے فرمايا: اٹھو اور پھر ميرے پيروں سے زنجير کھول دي اور مجھے جيلخانے سے باہر لے گئے- جيل کے محافظين مجھے ديکھ رہے تھے ليکن کچھ کہنے کي ہمت سے  عاري تھے-

امام عليہ السلام نے فرمايا: اب تم خدا کي امان ميں ہو اور جان لو کہ اس کے بعد مامون تم تک نہيں پہنچ سکے گا-

ابوصلت يہ روايت سناتے ہوئے کہتے ہيں کہ اس کے بعد آج تک ميں نے مامون کو نہيں ديکھا-

 

حوالہ:

بحار الانوار، ج 49، ص 300، ح 10. از عيون اخبار الرضا، ج 2، ص 242.

 

ترجمہ و ترتيب: ف-ح-مہدوي


متعلقہ تحریریں:

امام رضا عليہ السلام  کي دعائيں نماز اور تعقيباتِ نماز کے متعلق

نمازِ وتر کي قنوت ميں امام رضا عليہ السلام کي دعا