• صارفین کی تعداد :
  • 6067
  • 12/5/2013
  • تاريخ :

 استاد محمد جعفر طبسي کے ساتھ گفتگو

 استاد محمد جعفر طبسی کے ساتھ گفتگو

استاد محمد جعفر طبسي کے ساتھ ابنا کي خصوصي گفتگو

 ابنا: بقيع ميں مدفون چار ائمہ معصومين(ع) کے بارے ميں مزيد بتائيں تاکہ عالم اسلام کو معلوم ہو کہ وہابيوں نے کن ذوات مقدسہ کا روضہ منہدم کيا؟

 

ان چار ائمہ معصومين (ع) کي شخصيات کو بيان کرنا ہمارے بس سے باہر ہے چونکہ ان کا مقام اتنا بلند اور بالا ہے کہ غير معصوم ان کے مقام کا ادراک کرنےسے عاجز ہے- ليکن ميں اتنا ہي آپ کي خدمت ميں عرض کروں گا کہ امام محمد باقر عليہ السلام ان چار ائمہ ميں سے ايک ہيں جو بقيع ميں مدفون ہيں- اہلسنت کے پہلے درجہ کے عالم دين ’’مسلم‘‘ نے اپني کتاب صحيح مسلم کي پہلي جلد کے صفحہ نمبر 15 پر جابر بن يزيد جعفي سے ايک روايت نقل کرتے ہيں جو نہايت قابل توجہ ہے- روايت يہ ہے  کہ جابر کہتے ہيں: « عندي سبعون الف حديث عن ابي جعفر عن النبي كلها صحيح». غور کيجيے، ايک آدمي جابر بن يزيد جعفي يہ کہہ رہا ہے کہ ميرے سينے ميں امام محمد باقر(ع) سے مروي ستر ہزار حديثيں ہيں- قابل توجہ بات يہ ہے کہ يہ ستر ہزار حديثيں صرف امام محمد باقر عليہ السلام نے رسول اسلام (ص) سے نقل کي ہيں- آپ اس سے کيا سمجھتے ہيں؟ يہ نکتہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ہمارے ائمہ معصومين(ع) خصوصا امام محمد باقر(ع) تعليمات نبوي (ص) کي نشر و اشاعت ميں کس مقام پر فائز ہيں!- ان مطالب کا بيان کرنا ممکن ہے آسان دکھائي دے ليکن يہ خارق العادہ کام ہے کہ ايک اکيلا شخص ستر ہزار روايتيں رسول اسلام(ص) سے نقل کرتا ہے-

اس کے بعد بقيع ميں مدفون ائمہ ميں سے ايک، امام جعفر صادق (ع) ہيں- ہماري زبان ان عظيم کارناموں کو بيان کرنے سے قاصر ہے جو امام صادق عليہ السلام نے اس گھٹن کے ماحول ميں انجام دئے- ميں يہاں پر صرف آپ کے ليے شيخ مفيد کا ايک نکتہ نقل کرتا ہوں جو انہوں نے اپني کتاب ’’الارشاد‘‘ ميں لکھا ہے- انہوں نے امام صادق عليہ السلام سے جن راويوں نے روايتيں نقل کي ہيں ان کي تعداد 4000 بيان کي ہے- قابل غور بات يہ ہے کہ 1400 سال پہلے بني اميہ اور بني عباس کي پابنديوں کے باوجود امام صادق عليہ السلام نے ايک ايسا حوزہ علميہ تاسيس کيا کہ جس ميں 4000 شاگرد زير تعليم تھے- آج اتني ترقي و پيشرفت اور ہر طرح کے وسائل فراہم ہونے کے باوجود ہمارے تمام حوزہ ہائےعلميہ چاہے نجف کے ہوں يا قم و مشھد کے سب امام باقر اور امام صادق عليہما السلام کے حوزہ علميہ کے سامنے ہيچ ہيں-

امام حسن مجتبيٰ اور امام سجاد عليہما السلام کي شخصيات بھي تمام مسلمانوں کے نزديک جاني پہچاني ہيں انہيں پہچنوانے کي ضرورت نہيں ہے- ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

مھناز رۆفي کا مختصر تعارف

احمد عابدي