• صارفین کی تعداد :
  • 3996
  • 10/11/2013
  • تاريخ :

سفر حج کے ليۓ  تياري

سفر حج کے لیۓ  تیاری

حصّہ اوّل

حصّہ دوّم

حصّہ سوّم

اس بناء پر انتہائي پسنديدہ امر يہ ہے کہ زائر روانگي سے قبل وصيت نامہ تحرير کرے اور جو قرض اور حقوق وہ  ادا نہيں کر سکا ہے اس کے بارے ميں ، اور اسي طرح جو کار خير وہ چاہتا ہے کہ اس کے مرنے کے بعد انجام پائے يا کوئي اور مسئلہ تو ان کو قلمبند کرے اور اسے کسي قابل اعتبار اور امين شخص کے حوالے کر دے -

 سفر حج کے ديگر تربيتي اور اخلاقي نکات ميں سے ہجرت کرنا اور تعلقات سے لاتعلقي ہے - ہجرت ، مناسک حج کے نقطۂ آغاز سے وابستگي ہے جسے حج کي روح ميں بدستور باقي رہنا چاہئے -ايران کے فلسفي اور صاحب تفسير الميزان  علامہ طباطبائي اس سلسلے ميں کہتے ہيں " جب بھي ہم حضرت ابراہيم (ع) اور ان کي زوجہ اور بچے کي ، مکے کي جانب ہجرت اور اس مقدس وادي ميں ان کي رہائش ، اور جو واقعات ان کے ساتھ پيش آئے جيسے حضرت اسماعيل (ع) کا ذبح کرنا اور خدا کي جانب سے ان کو ندا دينا اور خانۂ کعبہ کي تعمير ، پر نظر ڈالتے ہيں تو بندگي  کي ايک مکمل تصوير نظر آتي ہے کہ ايک بندہ کس طرح سے  خودي سے خدا کي طرف سفر کرتا ہے اور ايک دور دراز علاقے کے لئے رخت سفر باندھتا ہے تاکہ خدا کي قربت حاصل کرے اور اس کے لئے وہ دنياوي لذتوں اور جاہ ومال اور زوجہ وفرزند سے چشم پوشي کرتا ہے اور اخلاص نيز بھرپور توجہ کے ساتھ خانۂ خدا اور  مقام قرب کي جانب قدم بڑھاتا ہے-

جو مقدس ديار کي جانب سفر کرے اس کے لئے شائستہ يہ ہے کہ روح کے علاوہ اپنے جسم کو بھي پاک و پاکيزہ کرے تاکہ حاضري کي لياقت  پيدا کر سکے - اس بناء پر غسل کرنا اور بدن کو پاک کرنا حج سے مشرف ہونے کے آداب ميں سے ہے - سفارش کي  گئي ہے کہ زائر سفر حج پر روانگي سے قبل يا احرام کے موقع پر طواف کے لئے غسل کرے - واضح ہے کہ آلودگيوں اور گندگيوں سے بدن کو صاف کرنے کا اثر انسان کي روح کي طہارت پر بھي پڑتا ہے -  حج کے روحاني اور معنوي سفر کے آغاز سے قبل نماز اور دعا پڑھنا بھي آداب سفر ميں سے ہے - زائرين خانۂ خدا کو تلقين کي گئي ہے کہ سفر کے نوراني لمحات کو غنيمت سمجھيں اور کسي بھي حالت ميں دعا و نيائش اور صلوات کے ذکر سے غافل نہ رہيں - يہ مسئلہ خدا کي جانب مزيد توجہ اورحج کي برکتوں کے حصول کے لئے آمادگي کا باعث بنتا ہے -( ختم شد )

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں :

نماز کي فضيلت رسول اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي زباني 

حج کے اسرار