• صارفین کی تعداد :
  • 5499
  • 8/20/2013
  • تاريخ :

جانوروں کا نيا مکان

جانوروں کا نیا مکان

نیا مکان (حصّہ اوّل)

اس کے ساتھ ہي اس نے دھماکے دار گولے فرش پر زور سے مارے- اتنے زور کا دھماکہ ہوا کہ در و ديوار ہلنے لگے- سب جانور ڈر کے مارے کانپنے لگے- کچھ تو دھڑام سے فرش پر گر ہي گئے تھے- جب کچھ دير کے بعد سب نے اپني بد حواسي پر غلبہ پا يا تو لومڑ بولا، "اگر خرگوش اسي طرح کھانستا رہا تو ہمارا رہنا تو دوبھر ہو جاۓ گا-"

گيدڑ نے کہا، "کيا معلوم يہ بيماري ہميں بھي لگ جاۓ-"

اوپر سے خرگوش نے پھر آواز دي، "اگر کوئي شريف آدمي تھوکنا چاہے تو وہ کہاں تھوکے؟"

سب چلاۓ، "جہاں تمہارا جي چاہے تھوکو-"

خرگوش بولا، "اچھا تو پھر يہ لو- ميں تھوکتا ہوں-" اس کے ساتھ ہي اس نے صابن کے پاني سے بھري ہوئي بالٹي الٹ دي- پاني زور دار آواز کے ساتھ سيڑھيوں پر بہنے لگا- سب جانوروں کے کان کھڑے ہوۓ- کچھ تو بد حواسي ميں دروازے کي طرف لپکے- بھيا ريچھ کھڑکي سے باہر کود گيا- لومڑ چمني ميں جا گھسا- گوہ اور اودبلاۆ کو اس وقت ہوش آيا جب وہ پاني ميں بھيگ گئے- وہ دونوں بڑي مشکل سے باہر نکلے- خرگوش خوش ہو ہوکر يہ نظارہ ديکھتا رہا اور ديکھ ديکھ کر ہنستا رہا-

جب گھر خالي ہوگيا تب وہ نيچے اترا- اس نے دروازہ بند کيا اور بولا، "ميں دنيا ميں کسي سے نہيں ڈرتا ہوں- وہ مکان خود ہي خالي کر گئے تو اس ميں ميرا کوئي قصور نہيں-"

اس نے صحن ميں پلنگ بچھايا اور سو گيا، البتہ دوسرے جانور لوٹ کر نہيں آۓ-

سب جانوروں کو جلد ہي معلوم ہوگيا کہ خرگوش نے انہيں بے وقوف بنايا ہے- بس پھر کيا تھا- سب جانور خرگوش کے مخالف ہو گئے-بھيڑيے نے اعلان کرديا، "آج سے خرگوش کا حقہ پاني بند- نہ وہ ہمارے چشمے پر پاني پيے گا نہ ہماري سڑکوں پر چلے گا اور نہ ہمارے گھاٹ پر کپڑے دھوۓ گا-"

تمام جانور ايک زبان ہوکر چلاۓ، "بالکل ٹھيک!"

لومڑ بولا، "جو کوئي خرگوش کو گرفتار کرے، اسے ہمارے حوالے کر دے، تاکہ ہم اسے مناسب سزا دے سکيں!"

تمام جانور پھر يک زبان ہو کر چلاۓ، "بالکل ٹھيک!"

سب جانوروں نے خرگوش کا بائيکاٹ کر ديا- سب جانور خرگوش کو غصے اور نفرت سے ديکھنے لگے- يہ حال ديکھ کر خرگوش نے اپنے گور کو مضبوط بنانا شروع کرديا اور دروازوں ميں اور کيليں جڑيں- نئي چٹخنياں لگائيں اور پھر معلوم نہيں اسے کيا سوجھي اس نے مکان کے صحن ميں ايک منا ر بنانا شروع کرديا- (جاري ہے)

 

متعلقہ تحریریں :

کيا يہ بے سر وپا سي مخلوق آدمي زاد ہے؟!

گيدوس