• صارفین کی تعداد :
  • 5572
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

آدمي زاد نے شير کے ليے گھر! بنايا

شیر

شير نے گدھے سے پوچھا کيا تو آدمي زاد کے سينگ ہے؟

شير نے گھوڑے سے پوچھا تو کون ہے؟

کيا يہ بے سر وپا سي مخلوق آدمي زاد ہے؟!

آدمي زاد: ميں جانوروں کي نگہداشت کرتا ہوں  

آدمي بولا: " اچھے بول کوئي دليل نہيں، ہمارے عمل اچھے ہيں- يقين کريں جو کام بھي ہمارے ہاتھ سے سر زد ہوتا ہے، دوسروں کي خدمت کے ليے ہوتا ہے- حتي کہ آج ہي ميں اس فکر ميں تھا کہ آپ کي خدمت ميں حاضر ہوکر ايک تجويز کروں يعني آپ کے ليے ايک گھر بناۆ ں- آخر آپ حيوانوں کے سردار ہيں اور ہم پر آپ کا بڑا حق ہے!"

شير نے استفسار کيا: " يہ گھر کيا چيز ہے؟"

آدمي بولا: " اگر آپ اجازت ديں تو ابھي تيار کرکے دکھا دوں تا کہ آپ کو اندازہ ہوجائے کہ ہم انسان کتنے اچھے دل والے ہيں- آپ چند لمحوں کے ليے درخت کے سائے ميں آرام فرمائيے-: آدمي نے اپنے شاگرد کو آواز دي اور اس سے کہا: " بيٹا ذرا وہ تختے، ہتھوڑي اور کيل لے آ-"

لڑکے نے بڑھئي کا سامان حاضر کيا اور اس آدمي نے فورا ايک بڑا پنجرہ تيار کرديا- پھر شير سے مخاطب ہوا:" آئيے، ديکھيے- يہ ہے ايک گھر- اس کا فائدہ يہ ہے اگر آپ چاہيں کہ کوئي شخص آپ کي تنہايي ميں خلل نہ ڈالے، تو اس کے اندر چلے جائيے اور اس کا دروازہ بند کر ليجيے اور مزے سے آرام کيجيے- يا اس گھر کے اندر اپںے بچوں کو رکھيے- مزيد يہ کہ جب تک آپ اس گھر کے اندر ہيں آپ بارش سے محفوظ رہيں گے، برف باري سے بچے رہيں گے، دھوپ سے محفوظ رہيں گے، اگر اتفاقا پہاڑ سے کوئي پتھر لڑھک آئے تو آپ کو ضرب نہيں لگے گي اور اگر آپ تيز آندھي سے درخت ٹوٹ جائے او اس گھر کي چھت اسے روک لے گي اور آپ کو نقصان نہيں پہنچے گا- ہم خود ہميشہ انھي گھروں ميں رہتے ہيں اور آپ کے ليے، کہ آپ حيوانات کے آقا اور سردار ہيں، گھر کا ہونا واجب ہے- ہاں، ہر طرح کے گھر بنائے جا سکتے ہيں چھوٹے بھي بڑے بھي- اب آپ ذرا زحمت فرما کر گھر کے اندر داخل ہوجائيے تا کہ مجھے اندازہ ہوجائے کہ يہ آپ کي جسامت کے مطابق ہے؟"

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان