• صارفین کی تعداد :
  • 3767
  • 3/21/2013
  • تاريخ :

نماز کي اصلاح  سے تمام امور کي درستگي

نماز

اسلام ميں  جن عبادات کو اہميت دي گئي ہے ان ميں نماز کو تمام  عبادات  ميں ايک اعلي مقام حاصل ہے - نماز  پڑھنے سے ايک سکون اور راحت کا احساس ہوتا ہے اور اپنے رب کے سامنے اطاعت کرکے انسان اپنے قلب کو محبت الہي سے سرشار کر ليتا ہے -  اسلام ميں نماز کو دين کا ستون قرار ديا گيا ہے -  نماز کي ادائيگي سے انسان بہت سي برائيوں سے بچا رہتا ہے اور دن ميں  پانچ نمازيں ادا کرکے انسان مختلف طرح کي  اخلاقي اور معاشرتي برائيوں سے بچا رہتا ہے - جب کوئي مسلمان دن ميں پانچ وقت کي نماز ادا کرتا ہے تو اسے ايک اچھا احساس ہوتا ہے اور وقفہ وقفہ سے جب وہ خدا کے حضور حاضر ہوتا ہے تو  اس کا دل کسي غير خدا کي خواھش سے  بچا رہتا ہے - نماز انسان کو خودخواہي ، خود پرستي ، حسد ، کينہ  اور اس طرح کي بہت ساري دوسري معاشرتي برائيوں سے بچاۓ رکھتي ہے - جب انسان اپنے رب سے دور ہوتا ہے تو اس کو بہت ساري مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ اس حالت ميں ظلمت اور تاريکي ميں ڈوب جاتا ہے  مگر نماز کي ادائيگي سے اسے اپنے خالق حقيقي کا قرب نصيب ہوتا ہے اور يوں انسان  اپنے دل کو برائيوں سے پاک کرکے معاشرے کا ايک اچھا انسان  بن جاتا ہے -

انسان سازي ، شخصيت اور معنوي رويّے ميں نماز کو ايک بنيادي حيثيت حاصل ہے  -   اسي وجہ سے بعض  بزرگوں نے کہا ہے کہ اگر انسان نماز کي اصلاح کر لے تو اس کي زندگي کے تمام امور کي اصلاح ہو جاتي ہے -

نماز ميں صرف فقھي احکامات ہي  نہيں بلکہ نماز  انسان کو آداب زندگي  سکھاتي ہے اور اس ميں بہت سے راز چھپے ہيں کہ  جن کے ساتھ آشنائي سے انسان کو نماز کي حقيقت  سے آگاہي ملتي ہے  اور  اس کا دل نماز کي طرف راغب ہوتا ہے -

نماز سے انسان کي زندگي ميں بہت مثبت تبديلياں رونما ہوتي ہيں - انسان جہاں معاشرے ميں ايک گروہي کام کو سيکھتا ہے وہيں اسے  وقت کي  پابندي کي عادت پڑتي ہے -  ( جاري ہے )

ترجمہ : سيد اسداللہ اسلان

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

کيونکر صرف فقيہ ہي کو حکومت کا حق حاصل ہے؟