• صارفین کی تعداد :
  • 3090
  • 8/19/2011
  • تاريخ :

کام صرف رضائے خدا کے لئے انجام ديں

شہید

کام صرف رضائے خدا کے لئے انجام ديں - اگر خدا کي رضا حاصل ہوجائے تو انسان کا دل بہت ہلکا اور پاکيزہ ہوجاتا ہے -

( عباس متقي  )

   مجاہد بھائي بہنو اور اس سرزمين کے مسلمانوں سے ميري گزارش يہ ہے کہ : جو کوئي خدا کي راہ ميں مرجائے وہ ہر گز نہيں مرتا بلکہ زندہ ہے - اور خدا سے رزق پاتا ہے ، جو کوئي باطل کے خلاف جنگ کرنے کے لئے حق کے محاذ پر جاتا ہے اپنے قوي ايمان اور معرفت کي وجہ سے جاتا ہے کسي نے زبردستي اس کو نہيں بھيجا ہے بلکہ خود اس جانے والے نے خدا کي آواز کو سنا ہے اور خدا کي راہ کو ا نتخاب کيا ہے اور اسي کي جانب پرواز کرتا ہے ايمان کے سلسلہ ميں زور و زبردستي کا سوال ہي پيدا نہيں ہوتا -

( سيد مصطفي ياسيني )

  خدا کے سلسلہ ميں ہماري کچھ ذمہ دارياں اور کچھ وظائف ہيں کہ کوئي بھي کسي بھي عذر ،غفلت يا جہالت کے بہانے سے اس ذمہ داري سے فرار نہيں کرسکتا -

 ميرے وہ پيارے بھائيواور بہنو کہ جو ميري بات کو سن يا پڑھ رہے ہو، آج پروردگار نے ہمارے اوپر احسان کيا اور ہمارے لئے ايسا رہبر بھيج ديا جو ہميں ظلمت سے نکل کر نور کي طرف آنے کي دعوت ديتا ہے ہماري ذمہ داري ہے کہ غفلت سے کام نہ ليں -اگر غفلت سے کام ليا تو خدا کے عذاب ميں گرفتار ہوجائيں گے -

( غلام رضا پناہي فر )

 اگر کوئي چاہتا ہے کہ شہيدوں کے راستے پر چلے تو صرف اور صرف خدا کے لئے ہوجائے -

( سيد علي کشميري )

دوستو! موت برحق ہے اور زندگي اس راستے سے ہوکر گزرتي ہے لہذا کتنا اچھا ہے کہ يہ موت خدا کي راہ ميں آئے اور خداکي راہ ميں جہاد کيا جائے اس لئے کہ اس طرح انسان خدا کا عاشق ہوجائے گا اور خدا سے ملاقات کرے گا --

 (حسن اميني )

 

 قرآن کي آيتوں کے دقت کے ساتھ مطالعہ کريں ، خدا کي مخلوق کے بارے ميں غور کريں دنيا کے نظم اور نظام کے بارے ميں غوروفکر کريں ، گزشتہ لوگوں کي تاريخ ، رسول اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم وديگر انبياء عليہم السلام کے معجزات ، حضرت علي  کي شخصيت ، امام حسن  کي زندگي اور اخلاق ، جناب زہراء سلام اللہ عليہا کي زندگي اور امام حسين  کے ايثار اور آپ کي بے نظير مجاہدانہ زندگي کے بارے ميں غوروفکر کريں -

( حميد رضا کاظميان )

  خدا کي راہ يعني اسلام اور اسلامي آداب و اخلاق سے ايک لمحہ کے لئے بھي جدا نہ ہوں ، اپنے کاموں سے رياکاري اور دوسري اخلاقي پستيوں کو دور کريں ، تقوي الہي اختيار کريں اور اپنے امور کو صرف صرف خدا کے لئے انجام ديں -

( محمد رضا دولت آ بادي )

 اللہ کي رسي کو مضبوطي سے تھامے رہو ( واعتصموا بحبل اللہ جميعاً ولا تفرقوا .../آل عمران ؛13ظ )( دين خدا پر پوري قدرت کے ساتھ عمل پيرا رہو) کہ اسي ميں تم سب کي کاميابي ہے -

( مير ابراہيم موسوي حبيبي)

 

ہماري تحريک خدا کي رضا کے لئے ہے تمہيں کسي بھي طاقت سے نہيں ڈرنا چاہئے بلکہ ہميشہ کي طرح ثابت قدمي کے ساتھ اپنے اتحاد کو بچائے رکھو -
 ( مرتضي مفاخري )
بشکريہ : نويد شاہد


متعلقہ تحريريں :

ميري گزارش ہے کہ اپنے خون کے آخري قطرے تک امام  خميني کي حمايت کرنا

کسي بھي سپر پاور سے نہ ڈرو جب تمہارے پاس امام اور خدا ہيں

 اسلام کے مددگار اور امام زمانہ (عج) کے حقيقي نائب امام کي مدد کرو

لوگو! خدا کي اس نعمت ( امام خميني) پر خدا کا شکريہ ادا کرو

امام کي الہي آواز پر لبيک کہو