• صارفین کی تعداد :
  • 2346
  • 7/13/2010
  • تاريخ :

خداشناسی (آٹھواں سبق)

بسم الله الرحمن الرحیم

خداشناسی (چوتھاسبق)

خداشناسی (پانچواں سبق)

خدا شناسی (چھٹا سبق)

خدا شناسی (ساتواں سبق)

اللہ کی نعمتیں

خدا مہربان ہے اس نے ہمیں بہت سی نعمتیں دی ہیں ۔ ہوا پیدا کی تاکہ سانس لے سکیں ۔ پانی پیدا کیا تاکہ اسے پئیں اور اپنے آپ کو دھوئیں ۔ درخت اور جڑی بوٹیاں پیدا کیں تاکہ میٹھے اور خوش ذائقہ میوے کھائیں اور عمدہ غذائیں بنائیں ۔ اگر ہوا، پانی، درخت نہ ہوتے تو ہم کیسے زندہ رہتے ۔ خدا ہم پر بہت مہربان ہے کہ جس نے ہمیں یہ نعمتیں فائدہ حاصل کرنے کے لۓ عنایت کیں ۔  ہم بھی شفیق اور مہربان خدا سے محبت کرتے ہیں ۔ اور اس کا شکر ادا کرتے ہیں ۔ خدا ہم پر مہربان ہے اور ہماری اچھائی اور ترقی چاہتا ہے ۔ ہم بھی اللہ تعالی کے دستور کی پیروی کرتے ہیں تاکہ ہمیشہ کے لۓ سعادت مند زندگی بسر کرتے رہیں ۔

سوالات:

1-کس طرح ہمیں معلوم ہوا ہے کہ خدا ہم پر مہربان ہے ؟

2- خدا کا شکر کیوں ادا کریں ؟

3- اللہ تعالی کی پانچ نعمتوں کا نام بتائیے ؟

4- اگر سعادت مند ہونا چاہیں تو کس کے دستور پر عمل کریں ؟