• صارفین کی تعداد :
  • 2346
  • 7/7/2010
  • تاريخ :

خدا شناسی (ساتواں سبق)

الله اکبر

خداشناسی (چوتھاسبق)

خداشناسی (پانچواں سبق)

خدا شناسی (چھٹا سبق)

اس کی نعمتیں

ہم منہ رکھتے ہیں کہ جس سے غذا کھاتے ہیں اور اس سے باتیں کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

ہم ہاتھ رکھتے ہیں کہ جس سے غذا اٹھاتے ہیں اور کام کرتے ہیں ۔

ہم آنکھ رکھتے ہیں کہ جس سے دیکھتے ہیں ۔

ہم کان رکھتے ہیں کہ جس سے سنتے ہیں ۔

ہم پاؤں رکھتے ہیں کہ جس سے چلتے اور دوڑتے اور کھیلتے ہیں ۔

آیا تمھیں علم ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کون سی ذات ہے کہ او ہماری تمام ضروریات کو جانتی تھی اور انکو ہمارے لۓ ضروری جانتے ہوۓ خلق کیا ہے ۔

جو چیز بھی ہماری زندگی کے لۓ ضروری تھی اس نے عنایت کی ہے ۔ اب ان تمام نعمتوں کے عوض ہمارا فرض کیا ہے ؟

مہربان خدا

خدا ہمیں دوست رکھتا ہے ۔ اس نے ہمیں پیدا کیا ہے اور یہ تمام نعمتیں ہمیں عنایت کی ہیں ۔ آنکھ دی ہے تاکہ ہم دیکھ سکیں ۔ کان دئیے ہیں تاکہ ہم سن سکیں ۔ زبان دی ہے تاکہ ہم بول سکیں اور غذا کا مزا چکھ سکیں ۔ پاؤں دئیے ہیں تا کہ چل سکیں ۔ ہاتھ دئیے ہیں تاکہ کا م کرسکیں اور دوسروں کی مدد کرسکیں عقل دی ہے تاکہ اچھائی اور برائی کو سمجھ سکیں ۔ اگر ہم آنکھ ، کان ، زبان ، ہاتھ ، پاؤں اور عقل نہ رکھتے تو کس طرح زندگی بسر کرسکتے تھے ؟؟

سوالات:

1-آنکھ سے کیا کام لیتے ہیں ؟

2- کان سے کیا کام لیتے ہیں ؟

3- زبان سے کیا کام لیتے ہیں ؟

4- ہاتھ سے کیا کام لیتے ہیں ؟

5- پاؤں سے کیا کام لیتے ہیں ؟

6- عقل سے کیا کام لیتے ہیں ؟

7- یہ تمام نعمتیں کس نے ہمیں دی ہیں ؟

8- کیا خدا ہمیں دوست رکھتا ہے ؟

9- کہاں سے معلوم ہوا ہے کہ خدا ہمیں دوست رکھتا ہے ؟

10- اگر آنکھ نہ ہوتی تو کیا ہوتا ؟

11- اگر کان نہ ہوتے تو کیا ہوتا ؟

12- اگر زبان نہ ہوتی تو کیا ہوتا ؟

13- اگر ہاتھ نہ ہوتا تو کیا ہوتا ؟

14- اگر پاؤں نہ ہوتے تو کیا ہوتا ؟

15- اگر عقل نہ ہوتی تو کیا ہوتا ؟