• صارفین کی تعداد :
  • 1075
  • 4/18/2010
  • تاريخ :

قطر میں شیعہ قبرستان پر حملہ

قطر کا جهنڈا
پولیس نے بعض بیرونی مزدوروں کی مدد سے 10 سال قبل المطار کے علاقے میں پُر ہونے والے شیعہ قبرستان پر حملہ کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک با وثوق ذریعے نے بتایا ہے کہ پولیس کی یلغار کا نشانہ بننی والا یہ قبرستان دارالحکومت دوحہ کے علاقے "ابوہامور" میں واقع ہے جس کو کنکریٹ کی دیوار کے ذریعے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کا ایک تہائی حصہ شیعہ مرحومین کے لئے مختص ہے جبکہ دو تہائی حصے میں سنی مرحومین مدفون ہیں۔

مذکوره ذریعے نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے قطری پولیس نے الزام لگایا کہ ان قبروں میں مدفون افراد ایرانی نژاد ہیں چنانچہ انھوں نے بیرونی ممالک سے آنے والے مزدوروں کی مدد سے قبروں پر حملہ کیا؛ انھوں نے قبروں کے کتبے اکھاڑدیئے اور قبروں کو منہدم کرنا شروع کیا اور قطر کے باشندوں نے دین اسلام کے خلاف ورزی پر مبنی اس نازیبا اقدام پر احتجاج کیا۔

قطر کے شیعہ حلقوں نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج کرنے والے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا اور انہیں 3 روز تک جیل میں رکھا۔

دریں اثناء قطری پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس وزارت داخلہ کی طرف سے "قبریں اکھاڑنے" کے لئے "شرعی حکم" موجود ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے قبرستان میں پہلے سے موجود کنکریٹ کی دیوار، بعض قبور پر بنائے گئے چھوٹے سے کمروں کو منہدم کردیا اور اور قبرستان میں اگے ہوئے تمام درختوں کو بھی اکھاڑ پھینکا ہے۔