• صارفین کی تعداد :
  • 1205
  • 1/16/2010
  • تاريخ :

علمی شخصیتوں کی شہادت سے ترقی وپیشرفت کی رفتار سست نہيں ہوگی

آيت اللہ امامی کاشانی

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں اداکی گئي ۔ خطیب جمعہ تہران نے مخالف سیاسی گروہوں کو علمی دلیلوں اور ثبوتوں کی اساس پر ایک دوسرے پر تنقیدیں کرنی چاہیں۔ آيت اللہ امامی کاشانی نے رہبرانقلاب اسلامی کی ھدایات کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ:

 سیاسی گروہوں اور پارٹیوں کو چاہئے کہ وہ  ملک کے داخلی حالات کو مدنظررکھتےہوئے افراط وتفریط سے بچیں ۔

 خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور گروہوں کو قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق اپنی سیاسی گفتگو کرنی چاہیے اور حکمت، وعظ  و نصیحت اور استدلال مناظرے کی بنیادیں ہیں اور خاص شخصیتوں اور سیاسی گروہوں کو سیاسی بحث اور سیاسی گفتگو کو قبول کرنا چاہیے ۔ آیت اللہ کاشانی نے تیس دسمبر عظیم مظاہروں میں شرکت کرنے پر ملت ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان مظاہروں سے یوم عاشور کے دن دشمنوں نے جو سازشیں کی تھیں اور جو نعرے لگائے تھے وہ سب ناکام ہوگئے۔ خطیب جمعہ تہران نے تہران یونیورسٹی کے پروفیسر مسعود علی محمدی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس تلخ واقعے کے بعد ملک کے سائينسی اور علمی حلقے مزید ترقی کریں گے اور یونیورسٹیوں کو جان لینا چاہیے کہ دشمن کا ھدف کیا ہے اور انہيں اپنی تحقیقات اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا چاہیے-

 اردو ریڈیو تہران