• صارفین کی تعداد :
  • 964
  • 1/9/2010
  • تاريخ :

کاظم صدیقی :

ولایت فقیہ کے ساتھ ایرانی عوام کا عمیق اور گہرا تعلق

حجة الاسلام کاظم صدیقی

تہران کے عارضي امام جمعہ نے کہا ہے کہ عوام نے حالیہ ریلیوں میں ولایت فقیہ کے ساتھ اپنے عمیق اور گہرے لگاؤ کا ثبوت دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے عارضي امام جمعہ حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے حالیہ ریلیوں میں ولایت فقیہ کے ساتھ اپنے عمیق اور گہرے لگاؤ کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام نےاسلامی جمہوریت اور ولایت فقیہ کے حق میں عملی طور پر ثبوت فراہم کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد رونما ہونے والے واقعات میں معدود افراد نے اپنے مکروہ عزائم کو عوام پر تھونپنے کی کوشش کی لیکن عوام نے حالیہ ریلیوں میں ان کے عزآئم کو ناکام بنادیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریت اور ولایت فقیہ کے ساتھ ہیں -تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا کہ ایرانی عوام اور اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کا راز ولایت فقیہ کی حمایت میں پوشیدہ ہے۔  صدیقی نے کہا کہ ایرانی عوام کو اسلامی جمہوریہ پر فخر  ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی