• صارفین کی تعداد :
  • 595
  • 10/9/2017
  • تاريخ :

برسلز کی سب سے بڑی مسجد کے پیش نماز کو بلجئیم چھوڑنے کا حکم

بین الاقوامی: بلجئیم کے امیگریشن منسٹر نے کہا کہ شدت پسندانہ افکار کی وجہ سے برسلز کی سب سے بڑی مسجد کے پیش نماز کو یہاں سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

برسلز کی سب سے بڑی مسجد کے پیش نماز کو بلجئیم چھوڑنے کا حکم


خبررساں ایجنسی شبستان نے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ بلجئیم کے امیگریشن منسٹر نے کہا دارالحکومت برسلز کی سب سے بڑی مسجد کے پیش نماز عبدالہادی سویف کو شدت پسندانہ نظریات رکھنے کی وجہ سے یہاں سے نکالا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا اس پیش نماز کو بلجئیم سے نکال دیا جائے گا کیونکہ اس ملک میں امن و امان کیلئے اس کا وجود خطرناک ہے۔

بلجئیم کے امیگریشن کے وزیر نے کہا ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ یہ شخص شدت پسندانہ اور سلفی نظریات رکھتا ہے اس لئے بلجئیم کے امن کو اس سے خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ شیخ سویف 13 سال سے بلجئیم میں ہے برسلز میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد شیخ سویف اور اس کی مسجد پر بہت زیادہ الزامات عائد کئے گئے لیکن اس مسجد کی انتظامیہ نے ان الزامات کو قبول نہیں کیا۔