نماز جماعت میں تجافی کی حالت میں (تجافی یعنی جب امام تشہد پڑھنے میں مشغول ہو تو ماموم کو گھٹنوں کو بلند کئے ہوئے ہاتھوں کی انگلیوں اور پا وں کے تلووں کے بل بیٹھا رہنا چاہیے اور جب امام سلام شروع کرے تو کھڑا ہوجائے) آیا ماموم خاموش بیٹھ سکتا ہے یا واجب تخیری کے طور پر تشہد یا ذکر تسبیح پڑھتا رہے اور اسی طرح اگر تجافی جان بوجھ کر یا جہالت کے طور پر یا بھول کر ترک کر دے تو نماز یا جماعت میں اشکال نہیں ہے؟
ذکر تشہد و تسبیح لازم نہیں لیکن تجافی کرنا ضروری ہے اور اگر نہ کرے تو نماز اور جماعت باطل نہ ہوگی۔
|