سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
اگرکوئی شخص مسجد، مدرسہ، پل اور اس قسم کی چیزوں سے جو کہ عام لوگو ں کے لئے بنائی گئی ہیں لوگوں کو استفادہ نہ کرنے دے تو اس نے ان کا حق غصب کیا ہے اور یہی حکم ہے اگر کوئی شخص مسجد میں کوئی جگہ اپنے لئے قرار دے اور دوسرے کسی شخص کو وہاں سے استفادہ نہ کرنے دے۔
2
جو شخص کوئی چیز اپنے قرض خواہ کے پاس گروی رکھ دیتا ہے تو وہ چیز اس کے ہی پاس رہنی چاہیے تاکہ اگر اس کا قرضہ ادانہ کرے تو وہ اپنا قرض اس چیز سے وصول کرسکے پس اگر قرضہ ادا کرنے سے پہلے اس سے وہ چیز چھین لے تو اس نے اس کا حق غصب کیا ہے۔
3
جو مال کسی کے پاس گروی رکھا گیا ہو اگر کوئی شخص اسے غصب کرلے تو مالک اور قرض خواہ غصب شدہ چیز کا مطالبہ ک رسکتے ہیں۔ اب اگر وہ چیز اس سے لے لیں تو پھر بھی وہ گروی رہے گی اور وہ چیز تلف ہوگئی ہو اور اس کا معاوضہ لیں تو وہ معاوضہ بھی اس چیز کی طرح گروی رہے گا۔
4
اگر انسان کوئی چیز غصب کرلے تو وہ اس کے مالک کو واپس کرے اور اگر وہ چیز تلف ہوجائے تو اس کا بدل دینا پڑے گا۔
5
اگر غصب شدہ چیز سے کوئی نفع حاصل ہو مثلاً اگر غصب شدہ گوسفند سے بچہ پیدا ہوجائے تو و ہ مالک کا ملک ہوگا اور اسی طرح اگر کسی نے مکان غصب کیا ہے تو اگرچہ اس میں اس نے رہائش نہ کی ہو تب بھی اس کا کرایہ دینا پڑے گا۔
6
اگرکسی بچے یا دیوانے سے کوئی چیز غصب کرلے تو وہ چیز اس کے ولی کو واپس کرے اور اگر تلف ہوگئی ہے تو اس کا عوض دے۔
7
جب دو آدمی مل کر کوئی چیز غصب کریں تو اگرچہ ہر ایک تنہا اس کو غصب کر سکتا تھا تو بھی ہر ایک اس مقدار کا جس پر وہ مسلط ہے ضامن ہوگا۔
8
اگر غصب شدہ چیز کسی اور چیز سے ملا دے مثلاً غصب کی ہوئی گندم جو سے ملادے تو اگر اس کا جدا کرنا ممکن ہو خواہ باعث زحمت ہی کیوں نہ ہو تو وہ اسے الگ کرے اور مالک کو واپس کردے۔
9
اگر کوئی سونے چاندی کے برتن یا کوئی اور چیز کہ جس کا گھر میں رکھنا جائز ہے غصب کرلے اور اسے توڑ دے تو اسے چاہیے کہ وہ چیز اس کی بنوائی کی اجرت کے ساتھ مالک کو واپس کرے اور اگر بنوانے کی مزدوری بنی ہوئی اور نہ بنی ہوئی کے تفاوت سے کم ہو تو قیمت کا تفاوت بھی ادا کرے اور اگر مزدوری ادانہ کرنے کی وجہ سے کہے کہ میں پہلے کی طرح بنوادیتا ہوں تو مالک مجبور نہیں کہ اسے قبول کرے اور اسی طرح مالک اسے مجبور نہیں کرسکتا کہ اس کو پہلے کی طرح بنوادے۔
10
جس چیز کو اس نے غصب کیا ہے، اگر اس طرح بدل دے کہ پہلے سے وہ بہتر ہوجائے مثلاً جس سونے کو اس نے غصب کیا تھا اسے گوشوارہ بنادے تو اگر مالک کہے کہ مال اسی شکل میں واپس کردو تو اس کو دیدے اور جو تکلیف اس نے اٹھائی ہے اس کی مزدوری نہیں لے سکتا بلکہ مالک کی اجازت کے بغیر حق نہیں رکھتا کہ اس کو پہلی شکل میں کردے اور اگر اس کی اجازت کے بغیر اس چیز کو پہلی شکل میں لے آئے تو اس کو بنوانے کی مزدوری بھی مالک کو ادا کردے اور اگر بنوانے کی مزدوری بنے ہوئے اور نہ بنے ہوئے کے تفاوت سے کم ہو تو تفاوت قیمت بھی اداکرے۔