قلیل پانی
1. قلیل پانی وہ ہے جو زمین سے نہ پھوٹے اور کُر سے کم ہو۔ 2.قلیل پانی نجس چیز پر گرے یا نجس چیز اس پر لگے تو نجس ہوجاتا ہے۔ ہاں اگر بلندی سے زور سے نجس چیز پر گر رہا ہو تو جتنی مقدار پانی کی اس نجاست سے لگ رہی ہے وہ نجس اور جو اس کے اُوپر ہے وہ پاک ہے اور فوارہ وغیرہ زور سے نیچے سے اوپر جارہا ہو جبکہ نجاست اوپر والے حصّے کو لگ رہی ہے تو نچلا حصّہ نجس نہیں ہوگا اور اگر نجاست نچلے حصّے سے لگے تو اوپر والا حصّہ نجس ہوجائے گا۔ 3. وہ قلیل پانی جو عین نجاست دور کرنے کے لئے نجس چیز پر ڈالا جائے اور وہ اس سے جدا ہوجائے تو نجس ہے اور اس قلیل پانی سے بھی اجتناب کیا جائے جو کہ عین نجاست دور ہونے کے بعد نجس چیز پر دھونے کے لئے ڈالا جاتا ہے اور اس سے جدا ہوجاتا ہے۔ وہ پانی کہ جس سے پیشاب اور پاخانہ کی جگہ کو دھوتے ہیں، پانچ شرطوں کے ساتھ پاک ہے۔ ١۔ یہ کہ پانی کے بو، رنگ اور ذائقہ کو نجاست نے متاثر نہیں کیا ہو۔ ٢۔ یہ کہ کوئی باہر کی نجاست اسے نہ لگے۔ ٣۔ یہ کہ اندر سے کوئی اورنجاست مثلاً خون، پیشاب یا پاخانہ کے ساتھ باہر نہ ئے۔ ٤۔ یہ کہ پاخانہ کے ذرّات پانی میں نظر نہ ئیں ٥۔ یہ کہ نجاست پاخانہ کی جگہ سے معمول سے زیادہ نہ پھیلی ہو۔ |