سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
اگر چھلکے دار مچھلی زندہ پانی سے پکڑ لی جائے اور وہ پانی سے باہر مر جائے تو پاک اور اسے کھانا حلال ہے اور اگر پانی میں مرجائے تو پاک اس کا کھانا حرام ہے اور جس مچھلی کے اوپر چھلکے نہیں ہوتے اگرچہ وہ پانی سے زندہ پکڑ لی جائے اور پانی کے باہر وہ مرے تو وہ حرام ہے۔
2
اگر مچھلی پانی سے باہر آپڑے یا پانی کی لہر اسے باہر پھینک دے یا پانی زمین میں دھنس جائے اور مچھلی خشکی پر رہ جائے تو اگر مرنے سے پہلے ہاتھ یا کسی چیز سے انسان اس کو پکڑ لے تو وہ مرجانے کے بعد حلال ہے ۔
3
مچھلی کا شکار کرنے والے کے لئے ضروری نہیں کہ وہ مسلمان ہو اور اس کو پکڑتے وقت خدا کا نام لے البتہ مسلمان کو یہ علم ہوکہ شکار ی نے زندہ مچھلی پکڑی ہے اور اس مچھلی نے پانی سے باہر جان دی ہے۔
4
مری ہوئی مچھلی کہ جس کے متعلق معلوم نہ ہو کہ یہ پانی سے زندہ پکڑی گئی ہے یا مردہ تو اگر وہ کسی مسلمان کے ہاتھ میں ہو تو حلال ہے اور اگر کافر کے ہاتھ میں ہو تو اگرچہ وہ کہے کہ میں نے زندہ پکڑی تھی وہ حرام ہے۔
5
زندہ مچھلی کھانے میں کوئی اشکال نہیں۔
6
اگر زندہ مچھلی کو پکانا شروع کردیں یا پانی سے باہر جان نکلنے سے پہلے اسے ماردیں تو اس کے کھانے میں کوئی اشکال نہیں۔
7
اگر مچھلی کو پانی سے باہر دو ٹکڑے کردیا جائے اور اس کا ایک حصہ جبکہ وہ زندہ ہے پانی میں گرجائے تو اس حصے کا کھانا جو کہ پانی سے باہر رہ گیا ہے کوئی اشکال نہیں رکھتا۔