سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

اگر کوئی موقوفہ بستی وسعت پیدا کرنے کی وجہ سے موقوفہ حدود میں حمام ، مسجد اور سڑک کی تعمیر کی احتیاج پیدا کرے۔ کیا ان کا تعمیر کرنا اس وقف کی درآمد سے جائز ہے؟
جائز نہیں ہے۔
اگر کوئی کھیت اس لئے وقف ہوکہ اس کی درآمد حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزا کی مجالس میں صرف کی جائے کیا مصلحت کی بنا پر جائز ہے کہ اس کی درآمد کی کچھ مقدار کو اس کھیت کی وسعت اور درخت لگانے پر صرف کیا جائے؟
جائز نہیں ہے۔
کوئی موقوفہ بستی اگر خشک سالی کی وجہ سے بالکل برباد اور بنجر ہوجائے اور اس کے ساکنین اس جگہ کو چھوڑ کر چلے جائیں پھر چند سال کے بعد کوئی شخص اپنے مال اور پانی کی فراوانی کی وجہ سے اس زمین کو قابل کاشت بنائے کیا وہ اس زمیں کا مالک بن جائے گا؟
وہ بستی وقف کے حکم میں باقی ہے اور آباد کرنے والا مالک نہیں بن سکتا۔
کیا کسی جگہ کو دس سال کے لئے مسجد کے عنوان سے وقف کیا جاسکتا ہے، اس شرط کے ساتھ کہ اس کے بعد وہ محل مالک یا اس کے وارث کی ملکیت میں واپس پلٹ جائے۔
مسجد نہیں ہوگی۔
کسی جگہ کو سقاخانہ (پانی پینے کی جگہ)یا گاو ں کا حمام کے نام سے بنایا گیا ہے اور وقف کیا گیا ہے لیکن اب کئی سال سے وہ خرابہ کی حالت میں تبدیل ہوگئی ہے اور پانی کا انتظام اور جدید حمام کی وجہ سے اب امید نہیں کہ ان عمارات کی تعمیر کی جائے اور مطابق وقف قابل استفادہ ہوجائے۔ کیا جناب عالی اجازت فرمائیں گے کہ ان جیسے مخروبوں کو مسجد یا امام باڑہ کے صحن میں منضم کیا جائے یا کسی ایسی عمارت میں تبدیل کیا جائے جو امور خیر میں استعمال ہو؟
اگر ان کی تعمیر اور استفادہ مطابق وقف ممکن ہو تو وقف میں تغیر و تبدل جائز نہیں ہے۔