سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
وہ فائدہ کہ جس کے لئے مال کو کرایہ پر دیا جاتا ہے اس کی چار شرطیں ہیں۔
١۔ یہ کہ وہ حلال ہو تو اس بنائ پر دکان شراب بیچنے یا رکھنے کے لئے یا کوئی جانور شراب کے نقل و حمل کے لئے کرایہ پر دینا باطل ہے۔
٢۔ اس فائدہ کے لئے رقم خرچ کرنا عقلاء کے نزدیک فضول اور بیہودہ کام نہ ہو۔
٣۔ جو چیز کرایہ پر دی جارہی ہو اگر اس میں کئی فوائد ہوں تو جو فائدہ مستاجر کولینا ہے اس کا تعین کیا جائے مثلاً کوئی ایسا جانور کرایہ پر دیں جس پر سواربھی ہوسکتے ہیں اور بار بھی لادا جاسکتاہے توکرایہ پر دیتے وقت یہ بات طے ہوجائے کہ سواری کے لئے یا بوجھ اٹھانے کے لئے یا تمام کے لئے مستاجر کا حق ہے۔
٤۔ فائدہ حاصل کرنے کی مدت مقرر کی جائے اور اگر مدت معلوم نہ ہو لیکن عمل کا تعین ہوجائے مثلاً درزی سے طے کیا جائے کہ فلاں لباس فلاں طرز پر سی کردو تو یہ بھی کافی ہے۔
2
اگر کرایہ کی مدت ابتداء معین نہ کی گئی ہو تواس کی ابتداء صیغہ کرایہ پڑھ لینے کے بعد سے شروع کی جائیگی۔
3
اگر مکان مثلاً ایک سال کے لئے کرایہ پر دیں اور اس کی ابتداء صیغہ کرایہ پڑھنے کے ایک مہینہ بعد سے قرار دیں تو اجارہ صحیح ہے۔ اگرچہ صیغہ پڑھتے وقت وہ مکان کسی اور کے پاس کرایہ پر ہو۔
4
اگر مدت کرایہ معین نہ کرے اور کہے کہ جب سے تو مکان میں رہائش کرے گا اس وقت سے ہرمہینہ کے دس روپے ہوں گے تو اجارہ صحیح نہیں۔
5
اگر کرایہ دار سے کہے کہ مکان ایک مہینہ کے لئے دس روپے پر تمہیں دیتا ہوں اور بقیہ بھی اسی قیمت پر تو پہلے مہینہ کا اجارہ صحیح ہے اور اگر کہے کہ ہر مہینہ کے دس روپے ہیں اور اس کے اوّل و آخر کا تعین نہ کرے تو اجارہ پہلے مہینہ کے لئے بھی باطل ہوگا۔
6
وہ مکان کہ جس میں مسافر اور زائر آکر رہتے ہیں اور یہ معلوم نہیں کہ کتنے دن رہیں گے اگر یہ طے کرلیں کہ مثلاً ہر رات کے لئے ایک روپیہ اور گھر کا مالک راضی ہوجائے تو اس گھر سے فائدہ اٹھانے میں کوئی اشکال نہیں لیکن چونکہ مدت اجارہ معین نہیں اجارہ صحیح نہیں ہوگا اور مالک جب چاہے انہیں مکان سے نکال سکتا ہے۔