1
اونٹ گائے اور بھیڑ بکری میں علاوہ ان شرائط کے جو بیان ہوچکی ہیں دو اور شرائط ہیں۔ ١۔ یہ کہ جانور پورا سال بے کار رہا ہو اور اگر پورے سال میں ایک دو دن اس سے کام لیا گیا ہو تو احتیاطا ً اس کی زکواۃ واجب ہے۔ ٢۔ یہ کہ پورا سال جنگل میں چرتا رہا ہو تو اگر پورا سال یا سال کا کچھ حصہ کاٹے ہوئے گھاس یا مالک کی اپنی زراعت سے یا کسی اور زراعت سے چرتا رہا ہے تو اس پر زکواۃ نہیں ہے۔ البتہ اگر سال میں ایک یا دو دن مالک کے گھاس سے کھاتا رہا ہے تو احتیاطا ً اس کی زکواۃ واجب ہوگی۔ |