1
چند چیزیں کھانا کھاتے وقت مکروہ ہیں: ١۔ سیری کی حالت میں کھانا کھانا۔ ٢۔ زیادہ کھانا، روایت میں ہے کہ ہر چیز سے زیادہ خداوند عالم کو پرشکم برا لگتا ہے۔ ٣۔ کھانا کھاتے وقت دوسروں کے چہرے کی طرف دیکھنا۔ ٤۔ گرم کھانا کھانا۔ ٥۔ جو چیز کھایا پی رہا ہے اس میں پھونکنا۔ ٦۔ دسترخوان پر روٹی رکھنے کے بعد کسی دوسری چیز کا انتظار کرنا۔ ٧۔ چھری سے روٹی کاٹنا۔ ٨۔ کھانے کے برتن کے نیچے روٹی رکھنا۔ ٩۔ جو گوشت ہڈی پر لگا ہوا ہے اس کو اتنا صاف کرنا کہ اس میں کوئی چیز باقی نہ رہے۔ ١٠۔ پھلوں کاچھلکا اتارنا۔ ١١۔ پورے طور پر کھالینے سے پہلے پھلوں کو پھینک دینا۔
|