سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
یہ لوگ اگر کسی طرح جمعہ میں پہنچ جائیں اور نماز جمعہ پڑھ لیں تو نماز جمعہ صحیح ہے اور نماز ظہر کی ضرورت نہیں ہے یہی حکم ان لوگوں کا بھی ہے جن کو کسی وجہ سے جمعہ نہ پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے جیسے بارش ہورہی ہو، بہت سردی پڑ رہی ہو، یا کسی کے پیر نہ ہوں یا اسی طرح کے دوسرے اسباب جن کی وجہ سے وہاں جانے میں سخت زحمت ہو۔
البتہ دیوانہ کی نماز جمعہ صحیح نہیں ہے، بچہ کی نماز صحیح ہے، لیکن بچہ سے تکمیل عدد جائز نہیں ہے اور نہ صرف بچوں سے نماز جمعہ منعقد ہو سکتی ہے۔
2
مسافر اگر نماز جمعہ پڑھ لے تو صحیح ہے ۔ پھر ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ البتہ اگر بہت سے مسافر، غیر مسافر کو لئے بغیر کسی جگہ نماز جمعہ منعقد کرنا چاہیں تو نہیں ہو سکتی ۔ بلکہ مسافرین پر ظہر پڑھنی واجب ہو گی لیکن اگر تمام مسافر دس دن ٹھرنے کی نیت کرلیں تب جمہ منعقد کر سکتے ہیں ۔ مسافر سے بھی عدد واجب کی تکمیل نہیں کی جا سکتی ۔
3
عورت نماز جمعہ پڑھ سکتی ہے ۔ اگر پڑھ لے تو صحیح ہے ظہر کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ بشرطیکہ جمعہ میں عورت کے علاوہ پانچ مرد ہوں ۔ لیکن صرف عورتوں کے ذریعہ سے عدد واجب مکمل ہوتا ہو، تب بھی نماز جمعہ منعقد نہیں ہو سکتی ۔ نماز جمعہ صرف مردوں سے منعقد ہو سکتی ہے۔
4
شرائط مکمل ہونے کے بعد دیہاتیوں اور شہریوں سب پر نماز جمہ واجب ہے۔ بلکہ خیموں میں زندگی بسر کرنے والوں اور صحرا نشینوں پر بھی واجب ہے ۔ بشرطیکہ کسی جگہ پر مستقل سکونت پذیر نہ ہوجائیں۔
5
خنثیٰ مشکل کی نماز صحیح ہے لیکن نہ اسے امام بنایا جا سکتا ہے اور نہ اس کے ذریعہ سے عدد واجب کی تکمیل ہو سکتی ہے اس لئے اگر عدد واجب کی تکمیل خنثیٰ پر موقوف ہو تو جمعہ کے بدلے ظہر واجب ہوگی۔