سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
جو مال کرایہ پر اٹھایا جاتا ہے اس کی چند شرطیں ہیں:
١۔ یہ کہ وہ معین ہو پس اگر کہے کہ میں نے اپنے گھروں میں سے ایک گھر کرایہ پر دیاہے تو درست نہیں۔
٢۔ کرایہ پر لینے والا اس کو دیکھے یا کرایہ پر دینے والا اس کی خصوصیات اس طرح بیان کرے کہ وہ پورے طور پر معلوم ہوجائے۔
٣۔ اس کا سپرد کرنا ممکن ہو تو جو گھوڑا بھاگ گیا ہے اس کو کرایہ پر دینا باطل ہے۔
٤۔ وہ مال ایسا ہو کہ اس سے نفع اٹھانے کے باوجود ختم نہ ہوتا ہو پس روٹی پھل اور اس قسم کی دوسری کھانے کی چیزیں کرایہ پر دیناصحیح نہیں۔
٥۔ جس فائدہ کے لئے کرایہ پر لیا گیا ہو وہ فائدہ اس سے حاصل ہوسکے۔ پس ایسی زمین کرایہ پر زراعت کے لئے دینا کہ جس کے لئے بارش کا پانی کافی نہ ہو اور نہر کے پانی سے سیراب نہ کی جاسکتی ہو صحیح نہیں ہے۔
٦۔ جو چیز کرایہ پر دے رہاہے وہ اس کی اپنی ملکیت ہو اور اگر کسی اور شخص کے مال کو کرایہ پر دے تو اس صورت میں صحیح ہے جب کہ مالک راضی ہوجائے۔
2
درخت کو اس غرض سے کرایہ دیا جا سکتا ہے کہ اس کے پھل سے استفادہ کیاجائے۔
3
عورت کے دودھ پلانے کی وجہ سے شوہر کا حق ضائع ہوتا ہو تو اس کی اجازت کے بغیر اجیر نہیں بن سکتی۔