سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
خون جہندہ رکھنے والے جانور کا مُردہ نجس ہے چاہے وہ خودبخود مرگیا ہو یا شریعت کے معین شدہ طریقہ کے علاوہ اسے ذبح کیا گیا ہو اور مچھلی چونکہ خون جہندہ نہیں رکھتی اگرچہ پانی میں ہی مرجائے وہ پاک ہے۔
2
مُردار حیوان کی وہ چیزیں پاک ہیں جن میں جان نہیں ہے جیسے پشم، بال، ہڈیاں، دانت بشرطیکہ وہ حیوان کتے کی طرح نجس نہ ہو
3
اگر انسان یا اس حیوان (جو خون جہندہ رکھتا ہے) کے بدن سے اس کی زندگی کی حالت میں گوشت یا کوئی ایسی چیز جو جان رکھتی ہے جُدا کریں تو وہ نجس ہوگی۔
4
ہونٹوں کا مختصر چمڑہ اور اسی طرح دوسری جگہوں کا وہ چمڑہ کہ جس کے گرنے کا وقت قریب ہے اگر خود انسان اس کو کھینچ لے تو وہ پاک ہے ہاں احتیاط واجب یہ ہے کہ وہ چمڑہ جس کے گرنے کا وقت قریب نہ پہنچا ہو اگر اسے کھینچ لیا جائے تو اس سے اجتناب کیا جائے
5
وہ انڈا جو مُردہ مرغی کے پیٹ سے نکالا جائے اگر اس کی اُوپر والی چھال سخت ہوچکی ہو تو وہ پاک ہے لیکن اس کے ظاہری حصہ کو دھو لینا چاہیئے۔
6
اگر بھیڑ یا بکری کا بچہ جب کہ ابھی وہ گھاس نہ کھاتا ہو مرجائے تو اس کے شیردان میں جو پنیر مایہ موجود ہے وہ پاک ہے البتہ اس کے اوپر والے حصہ کو دھونا پڑے گا۔
7
بہنے والی دوائیاں، عطر، روغنیات اور صابن وغیرہ جو باہر کے ملکوں سے تی ہیں اگر ان کے نجس ہونے کا یقین نہ ہو تو وہ پاک ہیں۔
8
گوشت، چربی اور چمڑہ جو مسلمانوں کے بازاروں میں فروخت کئے جاتے ہیں وہ پاک ہیں اور اگر ان میں سے کوئی چیز مسلمان کے ہاتھ میں ہو اور جانتا ہو کہ اس مسلمان نے کافر سے لی ہے اور احتمال دیں کہ اس مسلمان نے جانچ پڑتال کی ہے کہ یہ اس حیوان سے ہے جس کو دستور شرع کے مطابق ذبح کیا گیا ہے یا نہیں اور اسی طرح بنابر احتیاط واجب وہ جانتا ہو کہ مسلمان نے اس چیز کو پاک قرار دیا ہے تو وہ چیز پاک ہے لیکن اگر جان لے کہ اس نے جانچ پڑتال نہیں کی ہے تو وہ چیز نجس ہے۔