سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

1
کھانا کھاتے وقت چند چیزیں مستحب ہیں:
١۔ کھانا کھانے سے پہلے دونوں ہاتھ دھوئے۔
٢۔ کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھو کر رومال سے خشک کرے۔
٣۔ میزبان سب سے پہلے شروع کرے اور سب سے آخر ختم کرے۔ کھانا کھانے سے پہلے میزبان ہاتھ دھوئے۔ اس کے بعد وہ شخص جو اس کے دائیں طرف بیٹھا ہے اور اسی طرح دھوتے جائیں یہاں تک کہ نوبت اس شخص تک پہنچے جو اس کے بائیں طرف بیٹھا ہے اور کھانا کھانے کے بعد سب سے پہلے وہ شخص ہاتھ دھوئے جو میزبان کے بائیں طرف ہے۔ اسی طرح دھوتے جائیں یہاں تک کہ میزبان کے دائیں طرف بیٹھنے والے کی نوبت آئے۔
٤۔ کھانے کی ابتدائ میں بسم اللہ کہے۔ البتہ اگر ایک دسترخوان پر کئی قسم کے کھانے ہوں تو ہر کھانا کھاتے وقت بسم اللہ کہنا مستحب ہے۔
٥۔ دائیں ہاتھ سے کھانا کھائے۔
٦۔ تین یا تین سے زیادہ انگلیوں کے ساتھ کھانا کھائے اور دو انگلیوں سے نہ کھائے۔
٧۔ اگر چند آدمی ایک دسترخوان پر بیٹھے ہوں تو ہر شخص اپنے سامنے پڑے ہوئے کھانے سے کھائے۔
٨۔ چھوٹے چھوٹے لقمے اٹھائے۔
٩۔ دسترخوان پر زیادہ دیر بیٹھے اور کھانا کھانے میں طول دے۔
١٠۔ کھانا خوب چبائے۔
١١۔ کھانے کے بعد حمد خدا بجالائے۔
١٢۔ انگلیوں کو چاٹے۔
١٣۔ غذا کے بعد خلال کرے، البتہ انار ، ریحان اور نے کی لکڑی اور کھجور کے پتوں سے خلال نہ کرے۔
١٤۔ دسترخوان سے باہر جو ٹکڑے گریں انہیں جمع کرکے کھالے، البتہ اگر بیابان میںکھارہا ہے تو مستحب ہے جو کچھ گرے وہ پرندوں اور جانوروں کے لئے رہنے دے۔
١٥۔ اول صبح اور سر شام کھانا کھائے اور دن کے وسط اور رات کے وسط میں کھانا نہ کھائے۔
١٦۔ کھانا کھانے کے بعد چت لیٹے اور دایاں پاو ں بائیں پاو ں پر رکھے۔
١٧۔ کھانے کی ابتدائ اور آخر میں نمک کھائے۔
١٨۔ پھل کو کھانے سے پہلے دھولے۔