1
چند چیزیں جانوروں کے ذبح کرنے میں مکروہ ہیں۔ ١۔ یہ کہ چھری کا حلقوم کے نیچے لے جا کر باہر کی طرف نکالنا تاکہ حلقوم پیچھے سے کاٹا جائے۔ ٢۔ جانور کو ایسی جگہ ذبح کرنا جہاں کوئی دوسرا جانور اسے دیکھ رہا ہو۔ ٣۔ رات کے وقت یا جمعہ کے دن ظہر سے پہلے جانور کو ذبح کرنا البتہ اگر ضرورت ہو تو پھرکوئی عیب نہیں۔ ٤۔ جس جانور کی پرورش خود انسان نے کی ہے اس کو ذبح کرنا اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ جان نکل جانے سے پہلے جانور کا چمڑا نہ اتاریں اور حرام مغز جو کہ ریڑھ کی ہڈی میں ہوتا ہے اس کو نہ نکالیں البتہ اس کام سے جانور حرام نہیں ہوتا۔ |