• صارفین کی تعداد :
  • 202627
  • 2/19/2008
  • تاريخ :

ادارہ ثقافت و اطلاعات تبیان کا مختصر تعارف

سازمان تبلیغات اسلامی

       تبیان سازمان تبلیغات اسلامی سے وابستہ ادارہ ھے۔ اس کے قیام کا مقصد اسلامی مطالعہ و تحقیقات کو مؤثر بنانا اور انقلاب اسلامی کی اھمیّت کو اجاگر کرنا ھے ۔ادارہ تبیان کی ویب سائٹ کا افتتاح جولائی 2002ء کو ھوا جو www.tebyan.net  کے پتہ سے اینٹرنیٹ پر دستیاب ھے ۔اس ویب سائٹ کا اصل مقصد مذھبی و دینی تحریروں کو ترویج دینا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے قارئین سے وابستہ رہنا ھے تاکہ نوجوانوں اور جوانوں کو اپنی طرف راغب کیا جا سکے ۔   

  فارسی زبان میں تبیان کا ایک اھم مقصد ھر عمر کے افراد اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تک مناسب خدمات اور اطلاعات کی فراہمی  ھے ۔ تبیان کی ویب سائٹ کا افتتاح تو فارسی میں ہوا مگر اب یہ عربی ،انگلش ،اردو، ترکی، روسی، اور  فرانسوی زبان  میں بھی اینٹرنیٹ پر قابل ملاحظہ ھے ۔   

اردو ویب سائٹ کا افتتاح 2003ء میں ہوا جو وقت کے ساتھ ترقی کرتی بہتر شکل میں اب اپنے قارئین کے لئے دستیاب ھے ۔