سرچ
    سرچ کا طریقہ
    مرجع کا نام

احكام تقليد

احكام طہارت

احكام نماز

احكام نماز

روزے کے احکام

روزے کے احکام

احكام زکوٰۃ

احکام حج

خريد و فروخت کے احکام

احکام شرکت

احکام صلح

اجارہ (کرايہ ) کے احکام

احکام جعالہ

احکام مزارعہ

مساقات (آبياري ) کے احکام

احکام وکالت

قرض کے احکام

رہن کے احکام

ضامن بننے کے احکام

کفالت کے احکام

وديعت (امانت) کے احکام

عاريتاً دينے کے احکام

نکاح (شادي بياہ) کے احکام

طلاق کے احکام

غصب کے احکام

غصب کے احکام

جو مال انسان پالے اس کے احکام

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

جانوروں کے ذبح اور شکار کرنے...

کھانے پينے کي چيزوں کے احکام

نذر اور عہد کے احکام

قسم کھانے کے احکام

وقف کے احکام

وصيت کے احکام

ميراث کے احکام

احکام امر بالمعروف اور نہي عن...

دفاع کے مسائل و احکام

خاتمہ کے احکام

بعض مسائل جو اس زمانے ميں...

امام خميني کي خدمت ميں چند...

وہ اشخاص جو اپنے مال ميں خود...

حوالہ (ڈرافٹ) دينے کے احکام

11
جب انسان کوئی عذر رکھتا ہے کہ اگر اول وقت میں نماز پڑھنا چاہے تو مجبور ہے کہ تیمم یا نجس لباس کے ساتھ اسے نماز پڑھنی پڑے گی تو اگر اسے معلوم یا احتمال ہو کہ اس کا عذر آخری وقت تک باقی رہے گا تو وہ اول وقت میں نماز پڑھ سکتا ہے البتہ اگر اس کا لباس نجس ہے یا کوئی اور عذر ہے اور اسے احتمال ہے کہ یہ عذر دور ہوجائے گا تو احتیاط واجب یہ ہے کہ صبر کرے یہاں تک کہ اس کا عذر دور ہوجائے اور اگر عذر دور نہ بھی ہو تو خر وقت میں نماز پڑھ لے گا اور یہ ضروری نہیں کہ صبر کرے یہاں تک کہ صرف نماز کے واجب افعال بجالائے بلکہ اگر مستحبات نماز کا بھی وقت ہے مثلاً اذان و اقامت اور قنوت تو وہ تیمم کر کے مستحبات کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے۔
12
جس شخص کو مسائل نماز شکیات و سہویات معلوم نہیں اگر اطمینان رکھتا ہو کہ یہ نماز میں پیش ئیں گے تو اس کے لئے واجب ہے کہ ان کو سیکھ لے بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر وہ مسائل جن کے پیش نے کا احتمال ہوسکتا ہے ان کو بھی یاد رکھنا چاہیئے البتہ اگر اسے اطمینان ہے کہ میں نماز کو صحیح طور پر مکمل کر لوں گا تو وہ اول وقت میں نماز شروع کرسکتا ہے تو اگر اثناء نماز میں کوئی ایسا مسئلہ پیش نہ یا کہ جس کا حکم اسے معلوم نہیں تو اس کی نماز صحیح ہے اور اگر کوئی مسئلہ پیش گیا کہ جس کا حکم اسے معلوم نہیں تو وہ احتمال کی دونوں اطراف میں سے ایک پر عمل کرسکتا ہے اور نماز کو تمام کرنے کے بعد جا کر مسئلہ پوچھے اگر اس کی نماز باطل ہے تو دوبارہ پڑھے۔
13
اگر نماز کا وقت وسیع ہے اور کوئی صاحب حق اس سے اپنے حق کا مطالبہ کرتا ہے تو اگر ممکن ہو تو پہلے اس کا قرض ادا کرے اس کے بعد نماز ادا کرے اور یہی حکم ہے اگر کوئی اور ایسا کام پیش ئے کہ جسے فوراً بجالانا ہے مثلاً یہ دیکھے کہ مسجد نجس پڑی ہے تو پہلے مسجد کو پاک کرے اور اس کے بعد نماز پڑھے اور اگر اس نے پہلے نماز پڑھ لی تو وہ گنہگار ہوگا لیکن اس کی نماز صحیح ہے۔