12
اگر کوئی شخص مقروض کی اجازت سے ضامن بنے کہ وہ اس کا قرضہ ادا کرے گا تو جتنی مقدار کا ضامن ہوا ہے اس کا مطالبہ کرسکتا ہے البتہ اگر اس جنس کے بدلے کہ جس کا وہ مقروض تھا کوئی اور جنس دے دے تو جو کچھ اس نے دیا ہے اس کا مطالبہ نہیں کرسکتا مثلاً وہ دس من گندم کا مقروض تھا اور ضامن دس من چاول دے دے تو وہ مقروض سے چاولوں کا مطالبہ نہیں کرسکتا البتہ وہ خود راضی ہوجائے کہ ضامن چاول دے تو پھر چاول کے مطالبے میں کوئی اشکال نہیں۔
|